Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

حج 2026 کے لیے محرم زمرہ میں خواتین عازمین سے درخواستیں مطلوب

درخواست جمع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار خاتون نے پہلے حج کمیٹی یا پرائیویٹ گروپ یا کسی اور طرح سے حج نہ کیا ہو

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
منیٰ میں عازمین کے قیام کے ساتھ مناسک حج کاآغاز

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا، ریاستی حج کمیٹیوں اور وزارت اقلیتی امور کی جانب سے مختلف سطحوں پر تیاریاں جاری ہیں۔ اسی ضمن میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ خواتین کو اختیارات تفویض کرنے اور انہیں تمام تر شعبہ حیات میں باختیار بنانے کے مرحلہ میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے لیے خواہش مند ایسی خواتین، جنہوں نے بروقت پاسپورٹ نہ ہونے یا کسی دیگر معقول اسباب کی بنا پر حج درخواست جمع نہیں کر سکیں اور ان کے محرم کا انتخاب ہو چکا ہے، ایسی خواتین کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقعہ فراہم کرنے کے لیے محرم کوٹہ میں مختص 500 سیٹوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ایسی تمام خواتین حج پالیسی 2026 کی روشنی میں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ ’حج کمیٹی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان‘ پر آن لائن حج درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔

واضح ہو کہ محرم زمرے میں حج درخواست جمع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار خاتون نے پہلے حج کمیٹی یا پرائیویٹ گروپ یا کسی اور طرح سے حج نہ کیا ہو۔ درخواست گزار خاتون کے پاس درخواست دینے کے لیے مقرر آخری تاریخ کو یا اس کے پہلے جاری کیا ہوا اور کم سے کم 31 دسمبر 2026 تک قابل قبول انڈین پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی اور دستی، تحریری یا کسی اور ذریعہ سے قبول نہیں ہوں گی۔ درخواست گزارکو اپنے پاسپورٹ کے پہلے اور دوسرے صفحات کی صاف کاپی، ایک تازہ کھینچا ہوا پاسپورٹ سائز کا فوٹو، اپنے رہائشی پتہ کا قابل قبول ثبوت اور اپنے محرم مرد عازم حج سے رشتہ کا قابل قبول دستاویز بھی اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔ اگر کسی کور میں پہلے سے ہی 5 عازمین شامل ہیں تو ایسی صورت میں اس کور میں درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ اس زمرے میں ایسی خواتین بھی درخواست نہیں دے سکتی ہیں جن کا انتخاب حج 2026 کے لیے پہلے ہی کسی کور میں ہو چکا ہے۔ اس زمرے میں درخواست گزار عازمین کی تعدا اگر 500 سے زیادہ ہوتی ہے تو امیدوار وں کا انتخاب آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق عارفی کے مطابق حج 2026 کے لیے پہلے مرحلہ میں قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب عازمین اور پہلی ویٹینگ لسٹ میں منتخب عازمین جنہوں نے حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرا دی ہے انہیں 31 اکتوبر 2025 تک حج اخراجات کی دوسری قسط 125000 روپے فی کس جمع کرانا لازمی ہے، جبکہ دوسری ویٹینگ لسٹ میں منتخب عازمین اور پہلی ویٹینگ لسٹ کے ایسے عازمین جنہوں نے اب تک پہلی قسط جمع نہیں کرائی ہے، انہیں بھی خصوصی رعایت کے تحت 277300 روپے فی کس رقم 31 اکتوبر تک جمع کرانا لازمی ہے۔ عازمین حج اخراجات کی رقم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ ’حج کمیٹی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان’‘ پر یا ’حج سویدھا ایپ‘ پر ای پیمینٹ کے توسط سے اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں پے سلپ میں اپنا بینک ریفرینس نمبر درج کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔ پے سلپ اور بینک ریفرینس نمبر حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے کور نمبر کے حوالہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔(پریس ریلیز)

Recent News

مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.