Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بہار میں اسمبلی انتخاب 2 مراحل میں 6 اور 11 نومبر کو

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ووٹ شماری 14 نومبر کو ہوگی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
بہار میں اسمبلی انتخاب 2 مراحل میں 6 اور 11 نومبر کو

نئی دہلی: :الیکشن کمیشن نے بہار میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ بہار میں اسمبلی انتخاب 2 مراحل میں 6 اور 11 نومبر کو کرائے جائیں گے۔ ووٹ شماری 14 نومبر کو ہوگی، یعنی ریزلٹ 14 نومبر کی دیر شام تک سامنے آ جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ انتخابی عمل 16 نومبر تک انجام پا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ بہار میں گزشتہ 25 سالوں کے دوران ایسا پہلی بار ہو رہا ہے جب اسمبلی انتخاب محض 2 مراحل میں کرائے جا رہے ہیں۔2020 میں اسمبلی انتخاب 3 مراحل میں کرائے گئے تھے، جبکہ 2015 میں 5 مراحل میں انتخابات ہوئے تھے۔ بہرحال، چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ پہلے مرحلہ میں (6 نومبر کو) 121 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلہ میں (11 نومبر کو) 122 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں میں 203 جنرل کیٹگری میں ہیں، جبکہ درج فہرست ذات کے لیے 38 سیٹیں ریزرو ہیں اور درج فہرست قبائل کے لیے 2 سیٹیں ریزرو ہوں گی۔

بہار میں ووٹرس سے متعلق تفصیل پیش کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 3.92 کروڑ مرد ووٹرس اور 3.40 کروڑ خاتون ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ اس مرتبہ بہار میں تقریباً 14 لاکھ ووٹرس ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ووٹ ڈایں گے۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ تقریباً 14 ہزار ووٹرس 100 سال سے زیادہ عمر والے ہیں۔ ووٹرس کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے ہر پولنگ سنٹر پر 1200 سے زیادہ ووٹرس نہیں رکھنے کا عزم بھی چیف الیکشن کمشنر نے ظاہر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ معذور ووٹرس فارم 20 بھر کر گھر پر ووٹنگ کی سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بہار اسمبلی انتخاب کے لیے 90412 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور ہر بوتھ پر ویب کاسٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولنگ روم کے باہر ہی ایک موبائل سنٹر بھی موجود ہوگا جہاں ووٹرس اپنے موبائل رکھ سکتے ہیں اور حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد موبائل واپس لے سکیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ایس آئی آر کے بعد جاری حتمی ووٹر لسٹ میں چھوٹ گئے ووٹرس کے بارے میں بھی کچھ اہم جانکاریاں پریس کانفرنس میں دیں۔ انھوں نے بتایا کہ اگر کسی کا نام چھوٹ گیا ہو تو متعلقہ اسمبلی حلقہ میں امیدواروں کی نامزدگی کے 10 دن قبل تک وہ اپنا نام جڑوا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اسمبلی انتخاب کے دوران فرضی خبر پر لگام لگانے کی تیاریوں کا بھی ذکر کیا۔ گیانیش کمار نے بتایا کہ فرضی خبر پر سخت نظر رکھی جائے گی اور کسی بھی طرح کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.