Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بنگلہ دیشی ہندوؤں کو بھارت آنے کی ترغیب نہ دی جائے:ہمنتا بسوا شرما

آسام کے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ آسام آنے والے زیادہ تر لوگ پڑوسی ملک کی اکثریتی برادری کے لوگ ہیں نہ کہ اقلیتی ہندو

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما حالیہ کچھ برسوں میں ہندوتو  کے جارح رہنما کے طور پر ابھرے ہیں جو اپنے ہر فیصلے مسلمانوں کو سامنے رکھ کر کرتے ہیں ۔انہوں نے آسام میں متعدد ایسے فیصلے لئے ہیں جو ہندوتو کی منشا کے مطابق اور مسلمانوں کے شدید خلاف ہوں لیکن گزشتہ روز انہوں نے بنگلہ دیش کے ہندوؤں کے سلسلے میں ایسا بیان دیا ہے جو حیران کرنے والا ہے۔ دعوت نیوز کی خبر کے مطابق ڈنکے کی چوٹ پر این آر سی نافذ کرنے والے  ہمنتا بسو ا سرما نے گزشتہ   بدھ کو کہا کہ بنگلہ دیش کے ہندوؤں کو اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان آنے کی ترغیب نہیں دی جانی چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ مہینوں میں بنگلہ دیش سے آسام آنے والے زیادہ تر لوگ پڑوسی ملک کی اکثریتی برادری کے لوگ ہیں نہ کہ وہاں کے اقلیتی ہندو۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق،انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہو رہے ہیں وہ مسلم اکثریتی بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کارکن ہیں، جو وہاں کے بحران کے بعد خراب حالات میں ہیں، اور وہ اسی شعبے میں شامل ہونے کے لیے تمل ناڈو جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش کے حالات کی وجہ سے وہاں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے۔ ہمارے ملک میں اقلیتی کارکن سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ تمل ناڈو کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جانے کے لیے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان صنعتوں کے مالکان انہیں سستی مزدوری کے لیے آنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

معلوم ہو کہ جنوبی ریاست میں  ڈی ایم کے کی حکومت ہے، جو انڈیا بلاک کا ایک حصہ ہے ـانہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہندو اقلیت اب وہاں مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود آنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے، شاید اس لیے کہ وہ ‘ محب وطن’ ہیں  ۔

قابل ذکر ہے کہ  30 دسمبر کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پرچارک  سمن کمار نے مرکزی حکومت سے بنگلہ دیش کے ہندوؤں کو ہندوستان میں پناہ لینے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھاہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بدامنی کے بعد سے دراندازی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے پانچ مہینوں میں بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 لوگوں کو آسام اور تقریباً اتنی ہی تعداد کو پڑوسی ریاست تریپورہ میں پکڑا گیا ہے، لیکن ان میں سے کوئی بھی بنگلہ دیشی ہندو نہیں ہے۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.