Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عرب ممالک

ہر حاجی کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ

متعدد حجاج کرام نے سعودی عرب کی شاندار انتظامیہ اور خدمات پر اپنے دلی تاثرات کا اظہار کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

ریاض: سعودی عرب کے تبوک علاقہ میں واقع حالت عمار بارڈرکراسنگ پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کرام کو الوداع کہا جا رہا ہے۔ یہ الوداعی عمل سعودی حکومت کی جانب سے حاجیوں کی خدمت کے لیے کی جانے والی ہم آہنگ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے، جس کی نگرانی گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان خودکر رہے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، مختلف سرکاری و خدمت انجام دینے والے ادارے پوری پیشہ ورانہ مہارت سے کام کر رہے ہیں تاکہ حجاج کی روانگی کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہوں، اور انہیں صحت و رہنمائی سے متعلق تمام سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ حج کی روحانی یادیں اپنے ساتھ لے جانے کے علاوہ، ہر حاجی کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

متعدد حجاج کرام نے سعودی عرب کی شاندار انتظامیہ اور خدمات پر اپنے دلی تاثرات کا اظہار کیا۔ مصری حاجی مصطفیٰ علام نے کہا ہم نے اتنی اعلیٰ درجے کی تنظیم و ربط کی توقع نہیں کی تھی۔ ہر مرحلے، استقبال سے لے کر روانگی تک، سب کچھ نہایت شاندار رہا۔ کوثَر محمد، جو مصر سے تعلق رکھتی ہیں، نے کہا ہر شخص شفقت، مسکراہٹ اور بہترین خدمات کے ساتھ پیش آتا رہا۔ اردن کے حاجی محمد ابراہیم عبدالرحمٰن نے کہا ہم نے خودکو اپنے ہی خاندان کے درمیان محسوس کیا۔ مملکت، اس کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بے مثال مہمان نوازی کی۔ فلسطینی حاجی عیسیٰ عبدالوَہاب نے کہا ایک لمحے کیلئے بھی روانگی کا احساس نہ ہوا، بلکہ یہ محبت اور قدردانی سے بھرپور الوداع تھا۔ یہ الوداعی منظر، سعودی عرب کے حج انتظامات کی کامیابی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے احترام کا ایک خوبصورت مظہر ہے۔

Recent News

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

March 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.