Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں فرضی پولس کی دہشت

4 وارداتوں میں بزرگ اور خواتین سے لاکھوں روپے کی ٹھگی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
مہاراشٹر کے ناگپور شہر  میں فرضی پولس کی دہشت

مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں فرضی پولیس اہلکار بن کر دھوکہ بازوں نے 4 الگ الگ وارداتوں میں بزرگوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔ دن دہاڑے ہونے والی ان وارداتوں میں ملزمین لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔پہلی واردات تحصیل تھانہ علاقے میں پیش آئی، جہاں 55 سالہ ممتا دھاریوال نامی خاتون سے چار نامعلوم افراد نے خود کو پولیس اہلکار بتاکر زیورات کی ’جانچ‘ کے بہانے تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار روپے کے زیورات اتروا لیے۔ یہ واردات اتوار کی صبح 10:45 بجے اتواری روڈ پر امرکر جیولرس کے سامنے ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

دوسری واردات زری پٹکا تھانہ علاقے میں ہوئی، جہاں دو دھوکہ بازوں نے 67 سالہ جگل کشور شاہو سے تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کی 10 تولے کی سونے کی چین ٹھگ لی۔ ملزمین نے بزرگ کو کاغذ کی پڑیا میں پتھر دے کر فرار ہو گئے۔تیسری واردات دھنتولی تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آئی، جہاں مدھیہ پردیش کے 68 سالہ کسان اوم پرکاش جیسوال سے جعلی پولیس اہلکاروں نے تقریباً 66 ہزار روپے مالیت کے زیورات لے کر رفوچکر ہوگئے۔چوتھی واردات ہڈکیشور علاقے میں ہوئی۔ یہاں 55 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر اوشا جھاڑے سے تین افراد نے خود کو پولیس اہلکار بتاتے ہوئے دو لاکھ روپے کے گہنے اتروالیے اور موٹر سائیکل سے فرار ہوگئے۔

تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چاروں وارداتوں کے پیچھے ایک ہی گینگ کا ہاتھ ہے۔ پولیس کمشنر رویندر سنگل نے بتایا کہ امبولی (تھانے ضلع) کا ایک گینگ جون میں بھی اسی طرز کی وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ اس وقت دو ملزمین گرفتار کیے گئے تھے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا وہی گینگ دوبارہ سرگرم ہو گیا ہے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.