Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی۔ این سی آر میں حد بصارت میں مزید کمی

500 کے قریب پہنچا اے کیو آئی - سانس کے مریضوں کو کافی پریشانی ہوسکتی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
دہلی۔ این سی آر میں حد بصارت میں مزید کمی

دہلی این سی آر میں آلودگی نے لوگوں کا بُراحال کررکھا ہے۔ گویا دھیمی ہواؤں اور خراب موسم نے دہلی کو گیس چیمبر میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسموگ کی موٹی تہہ نے اب بھی راجدھانی کوگھیر رکھا ہے۔ سردار پٹیل مارگ میں اے کیو آئی 483 درج کیا گیا ہے جو کہ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے۔ پنڈت پنت مارگ میں اے کیو آئی 417 کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارا کھمبا روڈ پر 474 اور اکشردھام علاقے میں 493 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ باراپلا فلائی اوور میں 433 ہے جو سی پی سی بی کے مطابق ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے۔

پیر کی صبح 7 بجے پورا شہر گھنے کہرے کی چادر میں لپٹا نظر آیا۔ میٹرو اسٹیشن سے لے کر سڑکوں پر کہرے کے باعث حد بصارت بے حد کم رہی۔ گاڑیاں بھی مقررہ حد سے کافی کم رفتار سے چلتی نظر آئیں۔ یہ نظارہ گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک میں دیکھنے کو ملا جہاں جہاں دہلی، نوئیڈا، فرید آباد اور یمنا ایکسپریس وے کی طرف جانے والی گاڑیاں رینگتی نظر آئیں۔

اس سے پہلے اتوار کو مسلسل دوسرے دن ہوا کا معیار سنگین زمرے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ سیزن کا سب سے آلودہ دن درج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دہلی ملک میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ آلودہ رہا۔ صبح کی شروعات کہرے اور دھند سے ہوئی۔ دن بھر اسموگ کی گھنی چادر بھی حاوی رہی جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں حد بصارت انتہائی کم رہی۔ صبح سویرے کہرے کی موٹی چادر نے راجدھانی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ رات کے وقت بھی حد بصارت کم ہونے لگی۔ مزید برآں آلودگی کی وجہ سے اب لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری ہونے لگی ہے۔

سی پی سی بی کے مطابق اتوار کو مغرب سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ وہیں تخمینہ زیادہ سے زیادہ اختلاط کی گہرائی 800 میٹر رہی۔ دریں اثنا دوپہر 3 بجے ہوا میںپی ایم 10  کی مقدار 448.2 اور پی ایم 2.5 کی مقدار 294.2 مائیکروگرام فی گھنٹہ رہی۔ دریں اثنا سی پی سی بی نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر اور منگل کے درمیان ہوا کے بے حد خراب زمرے میں پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ اس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کو کافی پریشانی ہوسکتی ہے۔ لوگوں کوآنکھوں میں جلن، کھانسی، خارش اور سر درد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.