Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اورنگ زیب کی قبرسے متعلق ہندو تنظیموں کاسخت انتباہ

بجرنگ دل کے سمبھا جی نگر کے رہنما نتن مہاجن نے کہا، قبر نہیں ہٹائی گئی تو وہ بابری مسجد کی طرز پر ہٹا دیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
اورنگ زیب کی قبرسے متعلق ہندو تنظیموں کاسخت انتباہ

ممبئی:مہاراشٹر میں اورنگ زیب کے معاملے کو لے کر ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے۔ ہندو تنظیموں نے مہاراشٹر میں اورنگ زیب کی قبر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فڑنویس حکومت کو وارننگ دے ڈالی ہے۔ ہندو تنظیم نے کہا ہے کہ قبر کو جلد ہٹایا جائے نہیں تو ایودھیا کی طرح کار سیوک ہٹا دیں گے۔ قبر ہٹانے کو لے کر وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے آج مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بجرنگ دل کے سمبھا جی نگر کے رہنما نتن مہاجن نے کہا، “اورنگ زیب نے لاکھوں قتل کیے، کاشی اور متھرا کے مندرسمیت ہزاروں مندر توڑے، لاکھوں گایوں کا قتل کیا۔ ظالم حکمراں کی تعریف و توصیف کرنے کا کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے میں اورنگ زیب کی قبر کو ہٹایا جائے۔” انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر قبر نہیں ہٹائی گئی تو وہ بابری مسجد کی طرز پر ہٹا دیں گے۔

وشو ہندو پریشد کی ناراضگی کے درمیان چھترپتی سمبھا جی شہر کے خلد آباد میں اورنگ زیب کی قبر کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وہاں پولیس کا بندوبست بڑھایا گیا ہے۔ آنے جانے والوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہندو تنطیموں کے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ وہیں اپوزیشن پارٹیاں پورے معاملے پر فڑنویس حکومت کی منشا پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ ساتھ ہی پولرائزیشن کرنے اور سماج کو تقسیم کرنے کا الزام بھی لگا رہی ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے ابو اعظمی کے بیان سے شروع ہوا یہ ہنگامہ فی الحال رکتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اس کی سیاسی آہٹ اب کئی ریاستوں تک پہنچ گئی ہے ہے۔ اس بیان کے لیے ابو اعظمی کو ایوان سے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ادھر این سی پی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اس پورے معاملے کو لے کر کہا کہ یہ معاملہ کسی پارٹی کا نہیں، بلکہ تاریخ سے جڑا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس معاملے میں کسی بھی رہنما کو مداخلت کرنی چاہیے۔ تاریخ داں اس معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔ میں مہاراشٹر حکومت سے گزارش کروں گی کہ اس پر تاریخ نویسوں سے رائے لے کر ہی کچھ کرنا چاہیے۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.