Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ادب، مکالمے، ہم آہنگی اور قومی شعور کو سمت دیتا ہے: اندریش کمار

سماجی و ثقافتی ادارہ ’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب اور دسویں ’جشنِ چراغاں‘ مشاعرہ و شاعری اجلاس کا شاندار انعقاد

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
ادب، مکالمے، ہم آہنگی اور قومی شعور کو سمت دیتا ہے: اندریش کمار

نئی دہلی: ادب قوم کی روح ہے، جو مکالمے، ہم آہنگی اور قومی شعور کو سمت دیتا ہے۔ ادیبوں اور شاعروں کا فرض ہے کہ وہ عوام میں ‘قوم پہلے’ کے جذبے کو ہمیشہ بیدار رکھیں۔ان خیالات کا اظہار راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رہنما اندریش کمار نے آئڈیا کمیونیکیشنز کی سلور جوبلی تقریب اور جشنِ چراغاں کے دسویں ایڈیشن کے موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہدنیا کی کئی تہذیبیں آئیں اور مٹ گئیں، مگر بھارت ہمیشہ سے موجود ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ آئڈیا کمیونیکیشنز دیگر تہواروں کی طرح رَکشا بندھن کے تہوار کو بھی ایک ادبی روایت کے طور پر منائے، تاکہ رشتوں کی معنویت کو سماجی و فکری سطح پر فروغ دیا جا سکے۔

تقریب کی صدارت سینئر رکنِ پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کی۔ اپنے صدارتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ جشنِ چراغاں محض ایک مشاعرہ نہیں بلکہ مختلف زبانوں، ثقافتوں اور روایات کا حسین سنگم ہے۔انھوں نے کہا کہ مشترکہ وراثت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنے میں ایسے پروگرام اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور آئڈیا کمیونیکیشنز گزشتہ پچیس برسوں سے یہ فریضہ بخوبی انجام دے رہا ہے۔

آئڈیئاک کے نائب صدر ڈاکٹر ایس فاروق نے کہا کہ جشنِ چراغاں صرف تہواروں کا جشن نہیں، بلکہ یہ دلوں کو جوڑنے والا ایک ہمہ گیر پلیٹ فارم ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر آصف اعظمی نے گزشتہ پچیس برسوں کی خدمات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ بھارتی ادب، ثقافت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم رہا ہے۔

راجدھانی کالج کے چیئرمین پروفیسر امیت کمار سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اور لسانی وراثت کو نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی لیے غیر نصابی سرگرمیوں میں اس نوعیت کے پروگراموں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر درشن پانڈے نے استقبالیہ خطاب پیش کیا، جب کہ آئڈیئاک کے صدر گجا نند پرساد شرما نے اظہارِ تشکر کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر گورویندر سنگھ بانگا نے انجام دیے۔تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی سینئر شاعر پرتاپ سومنشی اور عقیل بخش شریک ہوئے۔

دہلی اردو اکادمی، دہلی ہندی اکادمی اور کاویانجلی کے اشتراک سے منعقد اس ادبی محفل میں اردو، ہندی، بھوجپوری اور پنجابی کے ممتاز شعراء و ادباء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔نمایاں شعراء میں رما پانڈے، آلوک اَوِرل، کملیش بھٹ کمل، وی کے شیکھر، پروفیسر جسویر تیاگی، کرنل سنجے چترویدی، ایم آر قاسمی، قاضی نظم الاسلام، سورندر شجر، دلدار دہلوی، ریشما زیدی، سعدیہ علیم، احمد علوی، صہیب فاروقی، انجم جعفری، سلمان فیصل، پرکھر مالویہ کانہا، وکاس مشرا اور آصف بلال شامل تھے۔

Recent News

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

دہلی یونیورسٹی کے دو کالجوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

April 6, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

سرکاری ادویات کے غیر قانونی ریکیٹ کا پردہ فاش

April 6, 2026
امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

ایران کا آبنائے ہرمز پر اہم فیصلہ

April 5, 2026
اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

April 4, 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.