Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

لوکل مینو فیکچرنگ سے آئی فون کی فروخت میں نمایاں اضافہ

دنیا میں بننے والا ہر پانچ میں ایک آئی فون اب ہندوستان میں تیار ہو رہا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
لوکل مینو فیکچرنگ سے آئی فون کی فروخت میں نمایاں اضافہ

عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایپل کے بڑھتے قدموں کے ساتھ ہندوستان کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کمپنی کی تازہ فائلنگ کے مطابق دنیا میں تیار ہونے والے ہر پانچ میں ایک آئی فون اب ہندوستان میں مینو فیکچر کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایپل کی عالمی پروڈکشن ویلیو میں ہندوستان کا حصہ بڑھ کر 12 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ایپل کی فائلنگ میں بتایا گیا کہ اس کی ہندوستانی ذیلی کمپنی ایپل انڈیا کی گھریلو فروخت مالی سال 2025 میں بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی، جو کہ مقامی مینو فیکچرنگ اور صارفین کی بڑھتی طلب کا نتیجہ ہے۔ کمپنی کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں ہندوستانی یونٹ کی کل آمدنی تقریباً آٹھ گنا بڑھی ہے، جس میں آئی فون، میک بُک، آئی پیڈ، ایئر پوڈز اور دیگر ایکسیسریز کا نمایاں کردار رہا ہے، جبکہ سروسز کا حصہ اب بھی محدود ہے۔

مارکیٹ اینالسٹس کے مطابق ایپل کی مجموعی عالمی آمدنی 416.1 ارب ڈالر ہے، جس میں ہندوستان کی شراکت تقریباً دو فیصد ہے۔ اگرچہ یہ حصہ اب بھی کم سمجھا جاتا ہے، لیکن آئی فون کی تیاری میں ہندوستان کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور آنے والے برسوں میں اس میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

اہم پیش رفت یہ ہے کہ کمپنی نے پہلی مرتبہ اپنے ہائی اینڈ پرو اور پرو میکس ماڈلز کی مینو فیکچرنگ بھی ہندوستان میں شروع کر دی ہے۔ پہلے یہ ماڈلز زیادہ تر چین میں تیار کیے جاتے تھے، لیکن ہندوستانی فیکٹریوں میں پروڈکشن بڑھنے سے ایپل کی سپلائی چین مزید متنوع ہو رہی ہے۔فائلنگ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 2025 میں امریکی صارفین نے 178.4 ارب ڈالر مالیت کے ایپل پراڈکٹس خریدے، جو کمپنی کی مجموعی آمدنی کا 43 فیصد ہے۔ یورپ 26.7 فیصد حصے کے ساتھ دوسرے اور گریٹر چائنہ 15.4 فیصد حصے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ایپل نے بتایا کہ ہندوستان سے امریکہ کو آئی فون کی شپمنٹ میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو مینو فیکچرنگ کے فروغ اور معیار میں بہتری کی غمازی کرتا ہے۔

مالی سال 2025 میں ہندوستان میں تیار کیے گئے ایپل پراڈکٹس کی فریٹ آن بورڈ (ایف او بی) ویلیو 22 ارب ڈالر رہی، جن میں سے 7.5 ارب ڈالر کے آئی فون برآمد کیے گئے۔ لوکل مینو فیکچرنگ کمپنی کو اس فائدے تک بھی پہنچا رہی ہے کہ درآمد شدہ فونز پر لگنے والی 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی سے بچ کر گھریلو فروخت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے اپنی اَرننگ کال میں کہا کہ کمپنی سال کے سب سے مصروف دور میں اپنے ’’اب تک کے بہترین لائن اپ‘‘ کے ساتھ داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ہندوستان اور یو اے ای سمیت کئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں نئے اسٹورز کھولے گئے ہیں، جب کہ امریکہ اور چین میں بھی نئی ریٹیل لوکیشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایپل کے مطابق ہندوستان مستقبل میں نہ صرف ایک بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طور پر، بلکہ ایک مضبوط مینوفیکچرنگ حب کے طور پر بھی عالمی حکمت عملی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.