Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

محبوبہ مفتی نے اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر ہندوستان کا بنگلہ دیش سے موازنہ کیا

سابق چیف منسٹر جموں و کشمیرنےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو صورتحال 1947 میں تھی ,ہمیں آج اسی سمت میں لےجایا جا رہا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
محبوبہ مفتی نے اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر ہندوستان کا بنگلہ دیش سے موازنہ  کیا

جموں : سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر ہندوستان کا بنگلہ دیش سے موازنہ کیا ہے جس پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے 24 نومبر کو سنبھل میں پیش آئے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیا ۔ محبوبہ مفتی نے جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں اندیشے ہوتے ہیں کہ جو صورتحال 1947 میں تھی ہمیں آج اسی سمت میں لے جایا جا رہا ہے ۔ جب نوجوان روزگار کی بات کرتے ہیں تو انہیں نہیں ملتا ۔ ہمارے پاس اچھے دواخانے اور اچھی تعلیم نہیں ہے ۔ سڑکوں کو بہتر نہیں بنایا جا رہا ہے بلکہ مندر کی تلاش میں مسجد کو منہدم کیا جا رہا ہے ۔ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران جھڑپوں میں چار نوجوان شہید ہوگئے تھے ۔ محبوبہ مفتی نے سنبھل جامع مسجد کے علاوہ درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ اجمیر شریف کے تعلق سے بھی تنازعہ پیدا کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر کی درگاہ شریف میں تمام مذاہب کے لوگ جاتے ہیں اور یہ بھائی چارہ کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ اب یہ لوگ مندر کی تلاش میں وہاں بھی کھدوائی کرنا چاہتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے ہندوستان کی صورتحال کا بنگلہ دیش سے تقابل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندووں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اگر ہندوستان میں بھی اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جائیں تو پھر ہندوستان اور بنگلہ دیش میں کیا فرق رہ جائیگا ؟ ۔ ان کے خیال میںدونوں ملکوں کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں رہ گیا ہے ۔ بنگلہ دیش میںہندو مذہبی لیڈر چنموئے کرشنا داس کی ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتاری کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ کرشنا داس اسکان تنظیم کے سابقہ رکن ہیں اور وہ بنگلہ دیش سمیلیتا سناتنی جاگرن جوٹ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہیں عدالت سے ضمانت نہیں ملی اور غداری کے الزام میںجیل بھیج دیا گیا ہے ۔ اس کے بعد ان کے حامیوں اور سکیوریٹی فورسیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیںجن میں ایک وکیل کی موت ہوگئی تھی ۔ وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور خاص طور پر ہندووں کی سلامتی اور تحفظ کے علاوہ دوسرے اقلیتی گروپس کی سلامتی کے تعلق سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا ۔ بنگلہ دیش میں ہندووں پر حملوں کے کئی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر بھی پیش کئے گئے ہیں۔ کئی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے نوجوان ہندوستانی پرچم کی بھی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے چٹوگرام ضلع میں جمعہ کو تین مندروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ہندووں پر مظالم اور ہندوستانی پرچم کی بے حرمتی کے ویڈیو کے بعد دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میںبھی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.