Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بحیرۂ عرب میں گردابی طوفان فعال ہونےسےمانسون دوبارہ واپس

اترپردیش کے کئی حصوں میں بارش کی امید-مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کی اپیل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
بحیرۂ عرب میں گردابی طوفان فعال ہونےسےمانسون دوبارہ واپس

نئی دہلی: آئندہ 2 سے 3 روز تک اترپردیش کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ اس گردابی طوفان کا اثر ساحلی ریاستوں میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کی اپیل کی گئی ہے۔مانسون کے دوبارہ واپس آنے کی اصل وجہ بحیرۂ عرب میں ’شکتی‘ نامی گردابی طوفان کا فعال ہونا ہے۔ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے کہا کہ جموں و کشمیر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس (مغربی طلاطم) فعال ہو جائے گا جو شمال مغرب کو متاثر کرے گا۔ اس اثر سے وسطی اور مشرقی اترپردیش میں بارش کا امکان ہے۔ اب اترپردیش سے مانسون کی واپسی 10 اکتوبر کے آس پاس ہوگی۔ فی الحال جنوب مغرب مانسون واپسی کی لائن کے درمیان رکا ہوا ہے۔ اتوار کو دھوپ نکلنے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تقریباً 2 ڈگری کا اضافہ درج کیا گیا تھا اور پارہ 34.3 ڈگری سیلسیس تک رہا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری بڑھ کر 23 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آنے والے دنوں میں بارش کے سبب درجہ حرارت میں کمی آ سکتی ہے۔

واضح ہو کہ بحیرۂ عرب میں مانسون کے جانے سے قبل گردابی طوفان ’شکتی‘ کی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ اس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس کے سبب ہوائیں تیز چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’شکتی‘ ایک خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بحیرۂ عرب میں اس کی موجودگی نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ اس گردابی طوفان کا مرکز گجرات میں دوارکا سے تقریباً 420 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے تامل ناڈو کے 14 اضلاع میں گردابی طوفان ’شکتی‘ کے اثرات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان اضلاع میں ہفتہ کو شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، کیونکہ خلیج بنگال اور بحیرۂ عرب کے اوپر موسم سے متعلق سرگرمیاں مسلسل فعال ہو رہی ہیں۔ ساتھ ہی 2 اکتوبر سے خلیج بنگال کے وسط اور اس سے متصل شمال مغرب علاقہ میں بنا ایک گہرا دباؤ شمال مغرب کی جانب بڑھنے سے کئی اضلاع کے متاثر ہونے کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔

Recent News

مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.