Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جموں و کشمیر میں پُراسرار وجوہات سے ہو رہی اموات سے خوف کا ماحول

اموات کی وجوہات کی جانچ کرنے کے لیے وجاہت حسین کی صدارت میں 11 رکنی خصوصی جانچ دستہ کی تشکیل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
جموں و کشمیر  میں پُراسرار وجوہات سے ہو رہی اموات  سے خوف کا ماحول

نئی دہلی:جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں پُراسرار وجوہات سے ہو رہی موت نے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ جموں میں بدھ کو بھی ایک 9 سال کی بچی نے دم توڑ دیا، جس سے ڈیڑھ مہینے میں اس گاؤں میں پُراسرار وجوہ سے ہونے والی موت کی تعداد 15 ہو گٓئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اموات کی وجوہات کی جانچ کرنے کے لیے وجاہت حسین کی صدارت میں 11 رکنی خصوصی جانچ دستہ (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی ہے۔
مسلسل ہو رہی اموات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے صحت کے خطرات سے نپٹنے کے لیے الگ الگ دستوں کو تعینات کیا ہے۔ افسروں کے مطابق سرکاری صحت دستوں نے نمونے یکجا کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ جموں کے ایک اسپتال میں سفینہ کوثر نامی بچی کی موت ہوئی تھی اور اسپتال میں پچھلے دو دنوں میں اس کے تین دیگر بھائی-بہنوں کی بھی موت ہو گئی تھی۔ وہیں دو دیگر بچے ابھی بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان بچوں کے دادا محمد رفیق کی بھی پیر (13 جنوری) کو راجوری کے ایک اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ اس پُراسرار بیماری نے گاؤں کے لوگوں میں زبردست خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
حالانکہ جموں و کشمیر کی وزیر صحت سکینہ مسعود نے بدھال گاؤں میں ہوئی اموات کے پیچھے کسی پُراسرار بیماری کو وجہ ماننے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اندر اور باہر کیے گئے سبھی ٹیسٹ کے نتیجے منفی آئے ہیں۔ مسعود نے کہا کہ گزشتہ سال 7 دسمبر سے کوٹ رنکا سب ڈویژن کے بدھال گاؤں میں ایک دوسرے سے جڑے تین خاندان میں یہ اموات ہوئی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 دن سے زیادہ وقت کے بعد موت کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے اور یہ واضح ہے کہ اگر اموات کسی بیماری کی وجہ سے ہوتی تو یہ فوراً پھیل جاتی اور ان تین خاندانوں تک محدود نہیں ہوتی جو ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تیزی سے جانچ کرے گی۔ وزیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے سے کہا کہ 5 لوگوں کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ صحت کی طرف سے گھر گھر جاکر 3500 دیہی لوگوں کی جانچ کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ شروع میں اس علاقے میں ہو رہی موت کی وجہ فوڈ پوائزنگ مانی جا رہی تھی۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، زیادہ تر دیہی لوگوں نے ایک جیسی علامت کی شکایت کی۔ اس سے یہ تصور بننے لگا کہ یہ کوئی عام بیماری نہیں ہے۔ اس کے بعد حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کی اور جموں کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال کے ڈاکٹر آشوتوش گپتا نے بیان دیا کہ ابتدائی جانچ سے یہ پتہ چلا ہے کہ ان اموات کی وجہ شائد وائرل انفکشن ہو سکتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں آخری نتیجہ پر پہنچنے کے لیے اور زیادہ مطالعہ کی ضرورت ہے۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.