Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

ہاتھوں میں زنجیریں پہن کر حکومت کیخلاف پارلیمنٹ احاطہ میں نعرہ بازی-غیر انسانی سلوک کی مذمت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
12 months ago
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی: امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی بے دخلی کے معاملے پر کانگریس، سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطہ میں شدیداحتجاج کیا۔ اپوزیشن قائدین نے اس اقدام کو ہندوستانیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک قرار دیتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران انڈیا اتحاد کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے علامتی طور خود کو زنجیروں میں باندھا ہوا تھا۔کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کے دوران اپنے ہاتھوں میں زنجیر پہن رکھی تھیں۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے ’ملک کی توہین برداشت نہیں کریں گے‘ اور ’مودی سرکار ہائے ہائے‘ کے نعرے لگائے۔اپوزیشن کے مطابق امریکہ سے بے دخل ہندوستانیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر بھیجا گیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت ہندوستانیوں کو وشو گرو کا خواب دکھا رہی تھی لیکن اب جب امریکہ نے انہیں قیدیوں کی طرح ہتھکڑیاں لگا کر ملک واپس بھیجا تو حکومت خاموش ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ہندوستانی شہریوں کو وطن چھوڑنے پر مجبور کیوں ہونا پڑا؟لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو اور دیگر کئی اپوزیشن قائدین احتجاج میں شریک ہوئے۔یہ معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں میں بھی زور و شور سے اٹھایا گیا اور اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد امریکہ میںغیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سختی سے کارروائیکی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کوملک بدر کرنے کی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم 104افراد کوامریکہ نے فوجی طیارے کے ذریعہ ہندوستان واپس بھیج دیا ہے۔ہندوستانیوںکے ساتھ غیرانسانی سلوک پر مختلف گوشوں سے تنقیدیںکی جارہی ہیں جبکہ اپوزیشن نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے علاوہ پارلیمنٹ کے احاطہ میںاس کے خلاف احتجاج کیااور اس مسئلہ پر حکومت سے واضاحت طلب کی ہے ۔

وطن واپس  ہندوستانی اب کبھی امریکہ نہیں جا پائیں گے
غیر قانونی اورناجائز طریقے سے امریکہ میں مقیم 104 ہندوستانی 5 فروری کو ہندوستان آ چکے ہیں۔ اب ان سبھی کے لیے ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ کبھی امریکہ جانا چاہیں تو بھی نہیں جا سکتے ہیں۔ ڈیپورٹ کیے گئے سبھی ہندوستانیوں کے بایومیٹرک اسکین لیے گئے ہیں۔ مستقبل میں وہ دوبارہ امریکہ جانے کیلئے ضروری کاغذات دکھائیں گے تو بھی انھیں اس کی اجازت نہیں ملے گی۔ اس کے علاوہ امریکہ سمیت تقریباً 20 ممالک ایسے ہیں جہاں امریکہ سے ڈیپورٹ کیے گئے 104 ہندوستانی کبھی نہیں جا سکیں گے۔دراصل امریکہ کی ویزا پالیسی پر تقریباً 20 ممالک عمل کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہندوستان پہنچے امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے اشخاص کناڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت تقریباً 20 ممالک نہیں جا پائیں گے۔ جن اشخاص کو امریکہ سے نکالا گیا ہے ان میں گجرات و ہریانہ کے 33‘33، پنجاب کے 30، اترپردیش و مہاراشٹرا کے 3‘3 اور چنڈی گڑھ کے 2 لوگ شامل ہیں۔بہرحال نئی دہلی میں موجود امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن امیگریشن قوانین کو سخت کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر قانونی طریقے سے رہنے والے مہاجرین کو نکالا جا رہا ہے۔ جہاں تک امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے ہندوستانیوں پر کارروائی کا معاملہ ہے تو ہندوستان میں پورے معاملہ کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے ایسے ہندوستانیوں پر کوئی کیس نہیں کیا جائے گا جو ٹورسٹ ویزا لے کر امریکہ گئے تھے اور کچھ وقت گزرنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے وہیں رہنے لگے۔ ایسے ہندوستانی مہاجرین جنھوں نے ہندوستان میں کوئی جرم کیا تھا اور بھاگ کر امریکہ چلے گئے تھے ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہوگی۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.