Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

22.28 لاکھ مردہ، 6.40 لاکھ غائب، 16.22 لاکھ منتقل اور 1.05 لاکھ ڈپلیکیٹ ووٹر شامل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کی درستگی کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 4 نومبر سے جاری خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران ریاست میں غیر مستعمل یا غلط اندراجات کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ووٹر لسٹ سے 46 لاکھ سے زیادہ نام حذف کرنے کے لیے نشان زد کیے گئے ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، یہ تمام نام ووٹر لسٹ کے ان گنتی فارموں کی ڈیجیٹل جانچ کے بعد شناخت کیے گئے ہیں، جن میں ہر ووٹر کی تفصیل درج کی جاتی ہے۔

منگل کی شام تک پوری ہونے والی ڈیجیٹلائزیشن کے ٹرینڈ سے معلوم ہوا کہ ہٹائے جانے کے قابل ناموں کی تعداد 46.30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جب کہ پیر کی شام یہی تعداد 43.50 لاکھ تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف 24 گھنٹوں میں مزید 2.70 لاکھ نام فہرست میں شامل ہوئے ہیں جنہیں نکالا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے اندرونی ذرائع کے مطابق ان 46.20 لاکھ ناموں میں سب سے بڑی تعداد مردہ ووٹرز کی ہے، جو تقریباً 22.28 لاکھ بنتی ہے۔

دوسری بڑی کیٹیگری غائب ووٹرز کی ہے، جن کی تعداد 6.40 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 16.22 لاکھ ایسے ووٹرز نشان زد ہوئے ہیں جو شادی، ملازمت یا مستقل منتقلی کے سبب ریاست یا اپنے حلقے سے ہمیشہ کے لیے کہیں اور شفٹ ہو گئے ہیں اور اس لیے ان کا نام موجودہ لسٹ میں برقرار نہیں رہ سکتا۔ تقریباً 1.05 لاکھ ڈپلیکیٹ ووٹرز کی بھی شناخت کی گئی ہے، جن کے نام دو مختلف جگہوں پر موجود ہیں۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.