Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اخلاق ماب لنچنگ مقدمہ واپس لینے کی درخواست مسترد

عدالت نے استغاثہ کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ مرحلے میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
اخلاق ماب لنچنگ مقدمہ واپس لینے کی درخواست  مسترد

دادری (اتر پردیش): اخلاق ماب لنچنگ معاملے میں فاسٹ ٹریک عدالت (ایف ٹی سی) نے ریاستی حکومت اور استغاثہ کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کی درخواست کو بے بنیاد اور غیر اہم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے میں روزانہ سماعت ہوگی اور اگلی تاریخ 6 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

منگل کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سنے۔ اس کے بعد عدالت نے استغاثہ کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ مرحلے میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ ساتھ ہی پولیس کمشنر اور ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا کو حکم دیا گیا کہ اگر گواہوں کو کسی بھی قسم کی سکیورٹی درکار ہو تو فوری طور پر فراہم کی جائے۔اخلاق کے اہل خانہ کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء یوسف سیفی اور اندلیب نقوی نے بتایا کہ عدالت نے حکومت کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو مکمل طور پر خارج کر دیا ہے اور مقدمے کی سماعت کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں اتر پردیش حکومت نے ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 321 کے تحت ٹرائل کورٹ میں عرضی داخل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی اجازت مانگی تھی۔ حکومت کا موقف تھا کہ اس اقدام سے سماجی ہم آہنگی بحال ہوگی۔

ریاستی حکومت نے اپنی عرضی میں یہ دلیل دی تھی کہ عینی شاہدین کے بیانات میں تضاد اور عدم یکسانیت پائی جاتی ہے۔ حکومت کے مطابق ابتدائی بیانات میں ملزمان کی تعداد دس بتائی گئی تھی، تاہم بعد میں سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت درج بیان میں مزید چھ افراد کے نام شامل کیے گئے۔ ان میں ارون، پونیت، بھیم، ہری اوم، سونو اور روین شامل بتائے گئے تھے۔

حکومت نے یہ بھی کہا کہ عینی شاہدین اخلاق کی والدہ اصغری، اہلیہ اکرامن، بیٹی شائستہ اور بیٹے دانش کے بیانات میں ملزمان کی تعداد بدلتی رہی، جبکہ تمام فریقین ایک ہی گاؤں بسارا کے رہائشی ہیں۔ تاہم عدالت نے ان دلائل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ محض تضادات کی بنیاد پر اس سنگین معاملے میں مقدمہ واپس نہیں لیا جا سکتا اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق سماعت جاری رہے گی۔

Recent News

عید پراتم نگر میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

عید پراتم نگر میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

March 20, 2026
کیرالہ میں ایک بار پھر برڈ فلو کی دہشت

کیرالہ میں ایک بار پھر برڈ فلو کی دہشت

March 19, 2026
ہریانہ میں  6 سال میں 18 ہزار نوجوانوں کی ’ہارٹ اٹیک‘ سے موت

ہریانہ میں 6 سال میں 18 ہزار نوجوانوں کی ’ہارٹ اٹیک‘ سے موت

March 19, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی میں 3 دن بارش بارش کا ’یلو‘ الرٹ

March 18, 2026
دہلی میں آگ لگنے سے3بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

دہلی میں آگ لگنے سے3بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

March 18, 2026
گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

March 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.