Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دو روزہ نیشنل ہسٹری کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کانفرنس میں ممتاز دانشوروں، مؤرخین، اساتذہ، سماجی کارکنان اور طلبہ کی شرکت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 hours ago
دو روزہ نیشنل ہسٹری کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

نئی دہلی: انڈیا ہسٹری فورم کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ دو روزہ نیشنل ہسٹری کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ممتاز دانشوروں، مؤرخین، اساتذہ، سماجی کارکنان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد ہندوستانی تاریخ کے تحقیقی مطالعہ کو فروغ دینا اور اس میں مسلمانوں کے تاریخی کردار کو اجاگر کرنا تھا۔کانفرنس میں کئی معروف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں سلمان خورشید ، پروفیسر انیتا رام پال ،پروفیسر این سکمار، پروفیسر سلیم انجینئر ، ڈاکٹر رام پونیانی، عبد السلام پوتگے، ایس ایم عزیزالدین حسینی، ڈاکٹر اشتیاق حسین ، شاہد صدیقی اور پروفیسر اجے گوڈاورتی وغیرہ شامل ہیں۔

اپنے خطاب میں رام پونیانی نے کہا کہ گزشتہ تین سے چار دہائیوں کے دوران ہندوستان میں تاریخ کو غلط انداز میں پیش کرنے کا رجحان بڑھا ہے، جس کے ذریعے مخصوص تاریخی واقعات کو چن کر نفرت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی کی جنگیں زیادہ تر اقتدار، وسائل اور سیاسی مفادات کے لیے لڑی گئیں، نہ کہ مذہب کی بنیاد پر۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تاریخ کو سمجھنے کے لیے اس کا گہرائی سے اور غیر جانبدارانہ مطالعہ ضروری ہے۔
عبد السلام پوتگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی مسلمان اسی سرزمین کے باشندے ہیں اور انہیں بیرونی قرار دینا تاریخی حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے ڈی این اے تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف ادوار میں اسلام قبول کیا، اور اس کی بڑی وجہ اسلام کا عقیدۂ توحید، روحانیت اور مساوات کا پیغام تھا۔

سابق وزیر خارجہ جناب سلمان خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف یہ کہ ماضی میں بلکہ جدید بھارت کی تشکیل میں بھی مسلمانان ہند کا غیر معمولی رول رہا ہے ۔ نفرتوں اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے اس حقیقت کو بار بار مختلف حوالوں سے اہل وطن کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

پروفیسر ایس ایم عزیزالدین حسینی نے ہندوستانی تاریخ میں مسلمانوں کی علمی، سائنسی اور تہذیبی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے نہ صرف مذہبی علوم بلکہ سائنس، فلسفہ اور ادب کے میدان میں بھی نمایاں کارنامے انجام دیے۔

ڈاکٹر اشتیاق حسین نے قرونِ وسطیٰ کے ہندوستانی معاشرے کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں مختلف زبانوں اور علوم کے درمیان تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سنسکرت کی کئی اہم کتابوں کا مقامی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مغلیہ دور میں فارسی سرکاری زبان ہونے کے باوجود سنسکرت اور دیگر مقامی زبانوں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا بلکہ انہیں فروغ ملا۔

پروفیسر انیتا رام پال نے اپنے خطاب میں نصابی کتب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی مواد نئی نسل کی فکری تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو کس نوعیت کی تاریخ اور معلومات منتقل کر رہے ہیں، کیونکہ یہی مواد ان کے خیالات، رویوں اور سماجی شعور کو تشکیل دیتا ہے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ملک میں تاریخی طور پر کئی سماجی برائیوں کے خاتمے اور سماجی اصلاحی تحریکات کی تشکیل میں اسلامی تعلیمات کا غیر معمولی رول رہا ہے ۔
اس دو روزہ کانفرنس میں ملک کے مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے ریسرچ اسکالرس نے ملک میں اسلام اور مسلمانوں کے تاریخی کردار اور اثرات پر 20 سے زائد تحقیقی مقالات پیش کیے نیز متوازی سیشنز کے ذریعے چار منتخبہ کتابوں کے مصنفین کے ساتھ بک ڈسکشن پروگرام منعقد کیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دور میں تاریخ کو تعصب سے پاک ہو کر، سائنسی اور تحقیقی بنیادوں پر سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے علمی و فکری پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں علمی و تحقیقی رجحانات ، سماجی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں کافی مدد ملے گی ۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.