Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تقریباً 8 ہزاراسکولوں میں ایک بھی طالب علم نہیں

ملک کے تعلیمی نظام کے متعلق ایک تشویشناک اور حیران کرنے والی رپورٹ سامنے آئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
تقریباً 8 ہزاراسکولوں میں ایک بھی طالب علم نہیں

وزارت تعلیم کی جانب سے حال ہی میں جاری ’یو ڈی آئی ایس ای‘ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تقریباً 7993 ایسے اسکول ہیں، جہاں تعلیمی سال 25-2024 میں ایک بھی طالب علم کا داخلہ نہیں ہوا ہے۔ یعنی کہ یہ تمام اسکول مکمل طور سے خالی ہیں، اس کے باوجود وہاں 20817 اساتذہ بحال ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ زیرو-انرولمنٹ والے اسکول مغربی بنگال میں ہیں۔ یہاں 3812 اسکولوں میں ایک بھی طالب علم نہیں ہیں، پھر بھی 17965 اساتذہ ان اسکولوں میں کام کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال کے بعد تلنگانہ دوسرے مقام پر ہے، جہاں 2245 خالی اسکولوں میں 1016 اساتذہ ہیں۔ تیسرے مقام پر مدھیہ پردیش ہے، جہاں 463 اسکول ایسے ہیں، جن میں ایک بھی طالب علم نہیں ہے، لیکن 223 اساتذہ تعینات ہیں۔ اترپردیش میں بھی 81 اسکول اسی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی ریاستوں نے اب اسکولوں کو ضم کرنا شروع کر دیا ہے۔ یعنی جن اسکولوں میں طلبہ کی تعداد بہت کم ہے یا بالکل نہیں ہے، انہیں قریب کے اسکولوں میں ضم کر دیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد ہے اساتذہ اور وسائل کا بہتر طور سے استعمال کرنا، تاکہ سرکاری اخراجات ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب وزارت تعلیم کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ اسکولی تعلیم ریاست کا موضوع ہے۔ تمام ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیرو-انرولمنٹ والے اسکولوں کو ضم کریں تاکہ عملے اور وسائل کا صحیح استعمال ہو سکے۔ کچھ ریاستوں نے اس سمت میں ٹھوس قدم بھی اٹھائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔ 24-2023 میں پورے ملک میں 12954 اسکول ایسے تھے، جہاں کوئی طالب علم نہیں تھا، جبکہ 25-2024 میں یہ تعداد کم ہو کر 7993 رہ گئی ہے۔ یعنی تقریباً 38 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ کئی ریاستوں نے اس مسئلہ سے مکمل طور سے نجات پا لیا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر، گوا، آسام، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ جیسی ریاستوں میں ایک بھی زیرو-انرولمنٹ اسکول نہیں بچا ہے۔ اسی طرح دہلی، پڈوچیری، لکشدیپ، دادر و نگر حویلی، انڈمان-نکوبار جزائر اور دمن-دیو جیسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تمام اسکولوں میں طلبہ کا داخلہ ہو چکا ہے۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.