Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف الیکشن کمیشن کو ٹی ایم سی کی شکایت

الزام لگایا کہ بی جے پی اور کچھ انتخابی اہلکار ملی بھگت سے اقلیتی علاقوں کے ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹا رہے ہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے مغربی بنگال میں جاری خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو سختی سے چیلنج کرتے ہوئے جمعہ کو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔ پارٹی کے دس ارکان پارلیمنٹ کا وفد قومی راجدھانی میں کمیشن کے مرکزی دفتر پہنچا اور اس پوری کارروائی پر سنگین اعتراضات پیش کیے۔

وفد کی قیادت راجیہ سبھا میں ٹی ایم سی کے پارلیمانی لیڈر ڈیرک او برائن نے کی، ان کے ساتھ لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈر شتابدی رائے، کلیان بنرجی، مہوا موئترا، پرتیما منڈل، ساجدہ احمد، ڈولا سین، ممتا ٹھاکر، ساکیت گوکھلے اور پرکاش چک برائیک بھی موجود تھے۔وفد نے کمیشن کو ایک تحریری شکایت سونپی، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایس آئی آر کے نام پر بڑے پیمانے پر نام حذف کیے جا رہے ہیں اور یہ عمل خاص طور پر اقلیتی آبادی والے علاقوں اور ٹی ایم سی کے مضبوط ووٹ بینک کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ٹی ایم سی کے مطابق، اس پورے عمل میں بی جے پی اور انتخابی کمیشن کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت شامل ہے، تاکہ لاکھوں ایسے ووٹروں کے نام کاٹے جائیں جو بی جے پی کے خلاف ووٹ دے سکتے ہیں۔ پارٹی نے اپنے مکتوب میں دعویٰ کیا کہ بنگال کے کئی اضلاع میں اچانک ہزاروں ووٹروں کو غیر مستند قرار دے کر فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس سے سیاسی ماحول میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔

دوسری جانب مرکز کا مؤقف ہے کہ ایس آئی آر کا مقصد صرف جعلی یا غیر قانونی طریقے سے ووٹر بنے ہوئے افراد کی نشاندہی ہے۔ حکومت کے مطابق ہندوستان میں کئی دوسرے ممالک کے شہری برسوں سے رہائش پذیر ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیش سے آنے والوں کی ہے۔ سرکاری دعویٰ ہے کہ ایسے افراد نے فرضی دستاویزات کے ذریعے ووٹر شناخت حاصل کر لی، جنہیں الیکشن کمیشن کی نگرانی میں جاری اس عمل کے تحت پکڑا جا رہا ہے اور متعدد افراد کو ان کے ملک واپس بھیجا بھی گیا ہے۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.