Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یو جی سی نے ملک کی 54 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا

یونیورسٹیوں کی جانب سے اپنی ویب سائٹس پر اہم معلومات ظاہر نہ کئے جانے پر انہیں نوٹس جاری کیے گئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
یو جی سی نے ملک کی 54 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا

 نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے مختلف ریاستوں میں واقع 54 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے۔ ان یونیورسٹیوں کی جانب سے اپنی ویب سائٹس پر اہم معلومات ظاہر نہ کئے جانے پر انہیں نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے طلباء اور سرپرستوں کے لیے یونیورسٹیوں کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنا مشکل ہو رہا تھا۔

یو جی سی کے سکریٹری پروفیسر منیش جوشی نے واضح کیا کہ طلبہ کو داخلہ لینے سے پہلے کسی یونیورسٹی، کالج یا اعلیٰ تعلیمی ادارے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہونی چاہئیں، جس میں یونیورسٹی کی منظوری، کورس کے عنوانات، تعلیم کا ذریعہ، تشخیصی نظام، یوجی، پی جی اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں طلبا کی تعداد، آف کیمپس پلیسمنٹ، تعلیم چھوڑنے کی شرح، اساتذہ کی اہلیت، کھیل سہولیات اور ریزرویشن جیسی تفصیلات شامل ہیں۔

یو جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان یونیورسٹیوں نے ہدایت کو نظر انداز کیا تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ہایر ایجوکیشن ریگولیٹر گزشتہ چند ماہ سے نجی یونیورسٹیوں پر اپنی نگرانی مزید سخت کر رہا ہے۔ جولائی میں 23 دیگر اداروں کو بھی قوانین کی خلاف ورزی پر خبردار کیا گیا تھا۔

یو جی سی نے ان یونیورسٹیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری اصلاحی کارروائی کریں۔ اگر اداروں نے مطلوبہ معلومات جلد اپلوڈ نہیں کیں تو کمیشن ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کر سکتا ہے۔ یہ نوٹس ان طلباء کے لیے انتہائی اہم ہے جو ان یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کا ارادہ کر رہے ہیں یا پہلے ہی وہاں پڑھ رہے ہیں۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مکمل معلومات نہ ہونا طلباء کے لیے فیصلے میں مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لئے طلباء اور سرپرستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پہلے ادارے کی ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات کو چیک کریں اور پوری طرح مطمئن ہونے کے بعد ہی داخلہ لیں۔

اتر پردیش کی اگروان ہیریٹیج یونیورسٹی، آگرہ، ایف ایس یونیورسٹی، شکوہ آباد، میجر ایس ڈی سنگھ یونیورسٹی، بھولن پور-چرپورہ، موناڑ یونیورسٹی، قاسم آباد، اتراکھنڈ: مایا دیوی یونیورسٹی، دہرادون، مائنڈ پاور یونیورسٹی، نینی تال، منجیرا دیوی یونیورسٹی، اترکاشی اور سورج مل یونیورسٹی اودھم سنگھ نگر، راجستھان کی او پی جے ایس یونیورسٹی، پنجاب کی ایمیٹی یونیورسٹی، موہالی اور ہریانہ کی این آئی آئی ایل ایم یونیورسٹی، کیتھل ڈیفالٹرکی لسٹ میں شامل ہیں-

Recent News

ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.