Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کشمیری طلبا کیلئے جامعہ کا داخلہ امتحان ری شیڈیول

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئےکامیڈکے سمیت کئی امتحانات کچھ شہروں میں ملتوی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
کشمیری طلبا کیلئے جامعہ کا داخلہ امتحان ری شیڈیول

نئی دہلی :ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے درمیان کئی داخلہ امتحانات ملتوی کیے جا رہے ہیں۔ 10 مئی کو ہونے والی کنسورٹیم آف میڈیکل انجینئرنگ اینڈ ڈینٹل کالجز آف کرناٹک (COMEDK) امتحان کئی شہروں میں ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ان میں پنجاب، گجرات، راجستھان، ہریانہ اور جموں و کشمیر کے 12 شہر شامل ہیں۔ وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے بھی 10 اور 11 مئی 2025 کو ہونے والے اپنے داخلہ امتحانات کو جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے ری شیڈیول کر دیا ہے۔

یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے ایک متبادل تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ تعلیمی سال 26-2025 کے لیے جامعہ کا داخلہ امتحان 26 اپریل سے شروع ہوا تھا اور 31 مئی تک چلے گا۔ 10 اور 11 مئی کو کئی اہم کورسیز کے امتحانات ہونے تھے۔

کامیڈکے (COMEDK) نے کہا ہے کہ ان شہروں کے لیے امتحان پھر سے منعقد کیے جائیں گے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔ اس سال 1,31,937 طلبا نے کامیڈکے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

COMEDK UGET 2025 امتحانات گجرات کے جام نگر، ہریانہ کے امبالہ، جموں اور کشمیر کے سری نگر اور جموں، پنجاب کے لدھیانہ، بھٹنڈا، جالندھر، موہالی، پٹیالہ اور امرتسر، راجستھان کے جودھپور، بیکانیر اور شری گنگا نگر میں ملتوی کیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ایچ پی ٹی یو بھی ایچ پی سی ای ٹی امتحان 2025 ملتوی کر چکا ہے۔ راجستھان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس نے بھی امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 مئی سے منعقد ہونے والے سبھی امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں جس میں میڈیکل، پیرا میڈیکل اور نرسنگ وغیرہ کے امتحانات شامل ہیں۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.