Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ناگپور کے محال علاقے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم

اورنگ زیب کے مقبرے پر تنازع کے درمیان ہنسپوری علاقے میں بھی شرپسندوں نے کئی دکانوں اور مکانات کو نشانہ بنایا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
12 months ago
ناگپور کے محال علاقے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم

ناگپور:اورنگ زیب کے مقبرے پر تنازع کے درمیان پیر کی شام مہاراشٹر کے ناگپور کے محال علاقے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ اس دوران شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ انہوں نے پتھراؤ کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ ہنسپوری علاقے میں بھی شرپسندوں نے کئی دکانوں اور مکانات کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے شہر میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ناگپور کے پولس کمشنر ڈاکٹر رویندر سنگل نے کہا کہ شہر میں انڈین سول سیکورٹی کوڈ کی دفعہ 163 نافذ کر دی گئی ہے۔

درحقیقت جھڑپ کا پہلا واقعہ پیر کی شام تقریباً 7.30 بجے محال کے چٹنیس پارک علاقے میں پیش آیا۔دوسری جھڑپ 10.30 بجے سے 11.30 بجے کے درمیان ہنسپوری علاقے میں پرانا بھنڈارا روڈ کے قریب ہوئی۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے علاقے میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور توڑ پھوڑ کی اور مکانات کو آگ لگا دی۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں پرتشدد جھڑپوں کے سلسلے میں امن کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پولیس انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور شہری ان کے ساتھ تعاون کریں۔ دیویندر فڑنویس نے کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثناء مہاراشٹرا ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے خان نے تشدد پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ محال کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد شہر میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔” اس دوران انہوں نے ناگپور کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور حالات پر قابو پانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

پیارے خان نے کہا، “ناگپور ہمیشہ سے امن اور ہم آہنگی کی علامت رہا ہے، جہاں سے پوری دنیا میں ہندو مسلم بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔ یہ شہر ذات پات، فرقہ یا مذہب کی بنیاد پر جھگڑوں سے دور رہا ہے۔ آج جو بھی واقعہ ہوا انتظامیہ اس پر ضروری کارروائی کرے گی۔

Recent News

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

March 17, 2026
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

March 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.