Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

2000 روپے کے بچے نوٹوں کو بدلنے کا راستہ اب بھی موجود

آر بی آئی نے 2000 روپے کے 98.18 فیصد نوٹ جمع ہونے کی دی جانکاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
2000 روپے کے  بچے نوٹوں کو بدلنے کا راستہ اب بھی موجود

نئی دہلی: 2000 روپے کے 98.18 فیصد نوٹ اب تک مارکیٹ سے بینکنگ نظام میں واپس آ گئے ہیں۔ اب صرف 6471 کروڑ روپے قدر کے نوٹ ہی عوام کے پاس بچے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی۔ 19 مئی 2023 کو آر بی آئی نے 2000 روپے کے بینک نوٹوں کو مارکیٹ سے واپس لینے کا اعلان کیا تھا، اس وقت سے یہ نوٹ لگاتار بینک میں جمع ہو رہے ہیں اور اب ان نوٹوں کا چھوٹا حصہ ہی بینک سسٹم میں واپس آنا مزید رہ گیا ہے۔

آر بی آئی نے اپنے تازہ اپڈیٹ میں کہا ہے کہ 19 مئی 2023 کو کاروبار بند ہونے کے دوران 2000 روپے کے 3.56 لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ موجود تھے۔ 28 فروری 2025 کو کاروبار بند ہونے کے دوران بازار میں موجود 2000 کے نوٹوں کی تعداد گھٹ کر 6471 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ آر بی آئی نے کہا کہ ’’19 مئی 2023 تک چلن میں رہے 2000 روپے کے نوٹوں کے 98.18 فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آ چکے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ 2000 روپے کے بینک نوٹ جمع کرنے اور بدلنے کی سہولت 7 اکتوبر 2023 تک سبھی بینک برانچ پر دستیاب تھی۔ فی الحال یہ سہولت آر بی آئی کے 19 دفاتر میں دستیاب ہے۔ 9 اکتوبر 2023 سے آر بی آئی کے دفاتر بھی عوام اور اداروں سے ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرنے کے لیے 2000 روپے کے بینک نوٹ قبول کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ ملک کے کسی بھی ڈاک گھر سے 2000 روپے کے نوٹ کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے لیے آر بی آئی کے کسی بھی دفتر میں بھیج سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے صاف لفظوں میں یہ کہا ہے کہ 2000 روپے کے بینک نوٹ جائز کرنسی بنے رہیں گے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.