Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں تین دنوں تک شدید گرمی کی پیش گوئی

اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور اوڈیشہ جیسی کئی ریاستوں کے کم از کم 21 شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
دہلی-این سی آر میں تین دنوں تک  شدید گرمی کی پیش گوئی

نئی دہلی: شمالی ہند کے مختلف حصوں میں اپریل کے آغاز میں ہی شدید گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی، اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور اوڈیشہ جیسی کئی ریاستوں کے کم از کم 21 شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ خاص طور پر دہلی-این سی آر میں آئندہ تین دنوں تک مزید شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ راجستھان اور گجرات کے کچھ علاقوں میں لُو کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں کئی شہروں میں درجہ حرارت میں 3 سے 6.9 ڈگری سیلسیس تک کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جو غیرمعمولی مانا جا رہا ہے۔ دہلی میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باعث گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ صبح کے وقت ہوا کی رفتار 8 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے، جو دوپہر تک گھٹ کر 4 سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ شام اور رات کے وقت ہوا کی رفتار مزید کم ہو کر 8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔

راجستھان کے بیکانیر، جودھپور اور بخصوص باڑمیر میں شدید گرمی کا سامنا ہے۔ اتوار 6 اپریل کو باڑمیر میں درجہ حرارت 45.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے پہلے ہفتے کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ یہ معمول سے 6.8 ڈگری زیادہ ہے، جو خطے میں شدید گرمی کی علامت ہے۔

گجرات کے ساحلی علاقوں، خاص طور پر سورت، احمد آباد اور سوراشٹر و کَچھ کے علاقوں میں 6 اپریل سے 10 اپریل تک شدید گرمی اور گرم ہواؤں (ہیٹ ویو) کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ عوام کو غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، ہائیڈریٹ رہنے اور گرمی سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسی دوران مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، ہماچل پردیش اور مغربی یوپی کے کچھ علاقوں میں بھی شدید گرمی کے ساتھ لُو چلنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر کسانوں، تعمیراتی کام کرنے والوں، بچوں اور بزرگ افراد کے لیے یہ موسم خطرناک ہو سکتا ہے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.