Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا سے بیگ اور موبائل رکھنے کے نام پر پیسے وصول کئے گئے

پروفیسر صائمہ سعید نے طلباء سے اپیل کی کہ امتحان دینے کے لیے آنے والے طلبا کم سے کم اشیاء لائیں تاکہ انہیں ایسی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا سے بیگ اور موبائل رکھنے کے نام پر پیسے وصول کئے گئے
نئی دہلی:جامعہ یونیورسٹی میں پہلی بار ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے جامعہ انتظامیہ کو کٹگھرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ یہاں داخلہ امتحان دینے کے لیے آنے والے طلبہ سے پیسے وصولنے  کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘کی خبر کے مطابق سینئر سیکنڈری سکول کے باہر طلباء کے موبائل اور بیگ رکھے ہوئے ہیں، جس کے لیے ان سے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ  یونیورسٹی انتظامیہ کے کچھ اہلکار اور گارڈز کھڑے ہیں جن کے سامنے طلباء سے غیر قانونی طور پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے کسی نے بھی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ طلبہ یونیورسٹی میں غیر قانونی طور پر پیسے کی وصولی کے خلاف احتجاج  بھی کر رہے ہیں۔

اس پورے معاملے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کا بیان سامنے آیا ہے۔ پی آر او پروفیسر صائمہ سعید نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بیگ اور فون رکھنے کے نام پر طلبہ سے پیسے لیے جانے کا علم نہیں تھا۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکم جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ امتحان دینے کے لیے آنے والے اپنے ساتھ کم سے کم اشیاء ضرور لائیں تاکہ انہیں ایسی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ جامعہ انتظامیہ اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی سے پاک امتحان کے انعقاد کے لیے طلبہ کو امتحانی ہال میں ایڈمٹ کارڈ اور قلم کے علاوہ کچھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہےکہ جامعہ یونیورسٹی میں کئی دنوں سے داخلہ امتحانات چل رہے ہیں۔کل یعنی  2 مئی کو ایم اے (انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ ایریا اسٹڈیز) کا امتحان تھا جس کے لیے ملک بھر سے بہت سے طلبہ جامعہ کے امتحانی مرکز میں آئے تھے۔ یہ امتحان دوپہر ڈھائی بجے سے ہونا تھا، اس دوران دعوی کیا جا رہا ہے کہ  امتحان دینے کے لیے آنے والے طلبہ سے بیگ اور موبائل رکھنے کے نام پر پیسے لیے گئے۔ اس کے خلاف طلبہ نے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.