Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

دہشت گردی اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کو روکنے کے لیے ملکوں کو ساتھ آنا چاہیے: ملالہ یوسفزئی

ملالہ نے کہا کہ وہ خود پاکستان میں دہشت گردی کی شکار ہو چکی ہیں۔ 2012 میں اسکول جاتے وقت طالبان نے ان پر جان لیوا حملہ کیا تھا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
دہشت گردی اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کو روکنے کے لیے ملکوں کو ساتھ آنا چاہیے: ملالہ یوسفزئی

امن کا نوبل انعام پانے والی ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں بلکہ دشمن تو دہشت گرد اور علیحدگی پسند ہیں۔ انہوں نے دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کی۔’لائیو ہندوستان‘ کی خبر کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ملالہ نے کہا، ’’ ہندوستان اور پاکستان کو مل کر دہشت گردی اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاملوں میں عالمی برادری کو دخل دینا چاہیے اور امن اور بات چیت کی وکالت کرنی چاہیے۔

ملالہ نے کہا کہ وہ خود پاکستان میں دہشت گردی کی شکار ہو چکی ہیں۔ 2012 میں اسکول جاتے وقت طالبان نے ان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑوں پر بات کرنی چاہیے۔ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے، کیونکہ کوئی پیدا ہوتے ہی علیحدگی پسند یا دہشت گرد نہیں ہو جاتا۔ کچھ ایسی باتیں ہوں گی جس کی وجہ سے علیحدگی پسند اور دہشت گرد پیدا ہوتے ہیں۔ ہمیں امن کے راستے سے انہیں کمزور کرنا ہوگا۔

ملالہ نے آگے کہا، ’’جن لوگوں نے دہشت گردی کی وجہ سے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کو لے کر میں بہت غمزدہ ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس خطرناک وقت میں پاکستان میں سبھی دوستوں اور کنبہ کے اراکین کے بارے میں خیال کرتی ہوں۔ عالمی سطح پر بات چیت کو بڑھاوا دیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی مسلسل دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ اس دوران انہیں مخالف طاقتوں کی طرف سے نقصان پہنچانے کی بھی کوششیں کی گئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ سال 2014 میں ملالہ یوسفزئی کو ان کی جدوجہد اور کوششوں کے لیے امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.