Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

انہدامی کارروائی سے خوف ز دہ بٹلہ ہاؤس کے باشندو ں کو راحت

دہلی ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے انہدامی کارروائی پرفوری طور پر عبوری روک لگا دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
انہدامی کارروائی سے خوف ز دہ  بٹلہ ہاؤس کے باشندو ں کو راحت

نئی دہلی:  بٹلہ ہاؤس علاقے میں ڈی ڈی اے کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے اس پر فوری طور پر عبوری روک لگا  دی ہے۔ عدالت نے ڈی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے 10 جولائی کو ہونے والی اگلی سماعت سے پہلے ڈیمارکیشن (حدبندی) رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ متعلقہ جائیداد واقعی اس خسرہ نمبر میں شامل ہے یا نہیں، جس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک فرد نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جائیداد کا تعلق خسرہ نمبر 279 سے نہیں ہے، اس کے باوجود ڈی ڈی اے نے اسی خسرہ نمبر کے تحت اس کے خلاف ڈیمولیشن نوٹس جاری کر دیا ہے۔ڈی ڈی اے کی جانب سے عدالت میں دعویٰ کیا گیا کہ خسرہ نمبر 279 سے متعلق انہدامی کارروائی کا حکم سپریم کورٹ سے حاصل کیا گیا ہے اور صرف اسی مخصوص خسرہ نمبر پر موجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ادارے کے مطابق دوسرے خسرہ نمبروں پر واقع جائیدادوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس سے متعلق کئی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے انہدامی کارروائیوں پر عبوری روک لگائی تھی اور ڈی ڈی اے کو اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اب عدالت میں اس معاملے کی اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی، جبکہ دو دیگر عرضیوں پر سماعت فی الحال پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بٹلہ ہاؤس میں یوپی کے آبپاشی محکمہ کی زمینوں پر تعمیر کی گئی کئی دکانوں کو ڈی ڈی اے کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 مئی کو ڈی ڈی اے کی جانب سے ان لوگوں کو جگہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم، نوٹس ملنے کے بعد مقامی افراد نے سخت اعتراض جتایا اور اسے اچانک بے دخل کرنے کی سازش قرار دیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بات رکھنے کا موقع تک نہیں دیا جا رہا اور انہیں بغیر کسی وضاحت کے بےدخل کیا جا رہا ہے۔

Recent News

بہارمیں نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس

بہارمیں نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس

July 28, 2026
جمنا ندی میں نہانے گئے چار دوستوں کے ڈوب جانے کا اندیشہ

جمنا ندی میں نہانے گئے چار دوستوں کے ڈوب جانے کا اندیشہ

July 28, 2026
عالم بدیع اعظمی:ایک درویش کی رحلت

عالم بدیع اعظمی:ایک درویش کی رحلت

July 27, 2026
مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

July 27, 2026
گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

July 27, 2026
امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل

امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل

July 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.