Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مونیکا کپور کو ہندوستان لا نے میں سی بی آئی کامیاب

دو دہائیوں کی طویل کوششوں کے بعد، بالآخر مونیکا کپور کو امریکہ سے کامیابی کے ساتھ ہندوستان واپس لایا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
مونیکا کپور کو ہندوستان لا نے میں سی بی آئی کامیاب

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو 23 سال پرانے ایک معاشی دھوکہ دہی کے معاملے میں ملزم مونیکا کپور کو ہندوستان لا کر کامیابی حاصل کی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق مونیکا کپور 2.36 کروڑ روپے مالیت کے ڈیوٹی فری سونے کے دھوکہ دہی کیس میں ملوث تھی اور گزشتہ دو دہائیوں سے مفرور تھی۔سی بی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’دو دہائیوں کی طویل کوششوں کے بعد، بالآخر مونیکا کپور کو امریکہ سے کامیابی کے ساتھ ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔‘‘

تفتیشی ایجنسی کے مطابق مونیکا کپور ‘مونیکا اوورسیز’ نامی کمپنی کی مالک تھی۔ اس نے اپنے بھائیوں راجن کھنہ اور راجیو کھنہ کے ساتھ مل کر جعلی شپنگ بل، بینک سرٹیفکیٹ اور چالان تیار کیے، جس کے ذریعے ایک بڑی درآمد و برآمد دھوکہ دہی کی سازش کی گئی۔اس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے 6 ری پلینشمنٹ لائسنس حاصل کیے، جن کی بنیاد پر اسے 2.36 کروڑ روپے مالیت کے ڈیوٹی فری سونے کی درآمد کی اجازت ملی۔

سی بی آئی کے مطابق یہ تمام لائسنس بعد میں ’دیپ ایکسپورٹس‘ نامی احمدآباد کی ایک فرم کو پریمیم پر فروخت کر دیے گئے، جس نے ان کا استعمال کر کے ڈیوٹی فری سونا درآمد کیا۔ اس فراڈ کی وجہ سے 1998 میں حکومت کو 1.44 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔سی بی آئی نے 31 مارچ 2004 کو مونیکا، راجن اور راجیو کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ بعد ازاں 20 دسمبر 2017 کو ساکیت عدالت نے راجن اور راجیو کو مجرم قرار دیا لیکن مونیکا کپور سماعت میں شامل نہیں ہوئی۔

اسی بنیاد پر عدالت نے 13 فروری 2006 کو اسے مفرور قرار دیا۔ 26 اپریل 2010 کو اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ اور انٹرپول کا ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا۔سی بی آئی نے 19 اکتوبر 2010 کو امریکی حکام سے مونیکا کے حوالے سے باضابطہ طور پر حوالگی کی درخواست کی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک قانونی عمل اور باہمی رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔ بالآخر حال ہی میں سی بی آئی کی ایک ٹیم امریکہ گئی اور اسے اپنی تحویل میں لے کر ہندوستان واپس لا رہی ہے۔

Recent News

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

April 14, 2026
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

April 14, 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

April 14, 2026
عمر خالد کو  بہن کی شادی میں شامل ہونے کی اجازت

ضمانت کے لئےعمر خالد نے پھر سپریم کورٹ کا رخ کیا

April 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ایم ایس پی کو لاگت سے 50 فیصد زائد کرنے کی مانگ پرسپریم کورٹ میں سماعت

April 13, 2026
عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کو نمناک آنکھوں سے الوداع

عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کو نمناک آنکھوں سے الوداع

April 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.