Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

اوڈیشہ جنسی ہراسانی معاملہ پر قومی سکریٹری رحمۃ النسا نے حکومت سے عدالتی جانچ کا کیا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی:اڈیشہ کے بالا سور ضلع میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کی درد ناک موت پر جماعت اسلامی ہند کی قومی سکرٹیری رحمۃ النسا اے نے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔بالا سور کے فکیر موہن کالج کی 20 سالہ طالبہ نے جنسی ہراسانی مقدمہ میں انصاف نہ ملنے کے بعد خود کو آگ لگا کر اپنی جان دے دی تھی ۔

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں رحمۃ النسا اے نے کہا کہ یہ صرف انتظامی ناکامی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ہماری اجتماعی اخلاقی زبوں حالی کی عکاسی بھی کرتا ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ایک نوجوان لڑکی کو بار بار فریاد پر بھی انصاف نہ ملے اور وہ اپنی جان دینے پر مجبور ہو جائے تو اس کی ذمہ داری کسی ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے نظام پر عائد ہوتی ہے ۔ یہ نظام اپنے فرائض میں بُری طرح ناکام رہا ہے۔رحمۃ النسا اے نے کہا کہ ہم انسانی عزت اور انصاف کے تقدس پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ مظلوم کو انصاف اور مجرم کو اس کے عہدے، مرتبے یا مالی حیثیت سے قطع نظر سزا دینا مساوات پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے۔اس واقعے کے تعلق سے اپنے مطالبات پر زور دیتے ہوئے رحمۃ النسا اے نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی آزاد عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ادارہ جاتی ناکامی کے ذمہ دار افراد کو فوری طور سے معطل کیا جائے۔تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے معاملات کو شفافیت اور جواب دہی کے ساتھ حل کرنے کے لیے مضبوط میکانزم بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر لڑکی اور خاتون کی عزت ، وقار اور انصاف کے لیے متحرک ہوں۔ ہمیں خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی اور جنسی جرائم کے حوالے سے مجموعی سماجی رویوں اور اپروچ پر بھی ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سخت قوانین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اخلاقی اصلاح بھی ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ اوڈیشہ کے ضلع بالاسور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں فکیر موہن کالج کی 20 سالہ طالبہ نے خودسوزی کر لی تھی۔طالبہ نے جنسی ہراسانی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے کہ وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھی۔ کالج ایڈمنسٹریشن پر الزام ہے کہ اس نے اس سنگین معاملہ میں انتہائی بے توجہی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے متاثرہ لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔(پریس ریلیز)

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.