Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

اوڈیشہ میں 20 ٹن سونے کا ذخیرہ دریافت، جی ایس آئی کی بڑی کامیابی

اطلاعات کے مطابق سونے کے ذخائر کی موجودگی جن اضلاع میں تصدیق کی گئی ہے اُن میں دیوگڑھ، سندرگڑھ، نورنگ پور، کے اونھار، انگل اور کورا پٹ شامل ہیں۔ جلد ہی ان علاقوں میں کھدائی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔

affan by affan
10 months ago
اوڈیشہ میں 20 ٹن سونے کا ذخیرہ دریافت، جی ایس آئی کی بڑی کامیابی

ہندوستان کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں مختلف مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اوڈیشہ کے کئی اضلاع میں تقریباً 20 میٹرک ٹن سونے کے ریزرو ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ دریافت جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی حالیہ کھوج کا نتیجہ ہے، جس کے بعد محکمہ کانکنی اور ریاستی حکومت سرگرم ہو گئی ہے۔

اب تک جس اضلاع میں سونے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان میں دیوگڑھ، سندرگڑھ، نورنگ پور، کے اونھار، انگل اور کورا پٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میور بھنج، ملکان گیری، سنبھل پور اور بودھ میں بھی تلاش جاری ہے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار سامنے نہیں آئے، مگر ابتدائی اندازوں کے مطابق ذخیرہ 10 سے 20 میٹرک ٹن کے درمیان ہو سکتا ہے۔

یہ مقدار اگرچہ ملک کی کل درآمدات کے مقابلے میں کم ہے، لیکن گھریلو سطح پر سونے کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لحاظ سے یہ ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔ اوڈیشہ حکومت، اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن (او ایم سی) اور جی ایس آئی مل کر اس دریافت کو کاروباری سطح تک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دیوگڑھ ضلع میں پہلا گولڈ مائننگ بلاک نیلامی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جہاں جی-3 سے جی-2 سطح تک ڈرلنگ اور سیمپلنگ کا کام جاری ہے۔

اگر یہ سونا عملی طور پر نکالا گیا تو نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار، انفراسٹرکچر اور خدمات کے شعبے میں بھی ترقی ممکن ہو گی۔ اوڈیشہ، جو پہلے ہی کرومائٹ، باکسائٹ اور لوہے کی دولت سے مالا مال ہے، اب سونے کے ہب کے طور پر بھی ابھر سکتا ہے۔

read more……qaumiawaz.com

Recent News

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

June 5, 2026
دہلی کی ہوامیں بہتری  موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

دہلی کی ہوامیں بہتری موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

June 5, 2026
راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

June 5, 2026
کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

June 4, 2026
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

June 4, 2026
دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

June 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.