Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تلنگانہ کے سرکاری اسکول میں ’روبوٹ ٹیچر‘ نے لی کلاس

اِنڈس لیب کے ذریعہ اسکول کو تحفہ میں دیے گئے روبوٹ ٹیچر نے پہلی بار والدین سے بھی براہ راست بات کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 weeks ago
تلنگانہ کے سرکاری اسکول میں ’روبوٹ ٹیچر‘ نے لی کلاس

تلنگانہ میں تعلیم کو ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کی سمت میں ایک ضروری قدم اٹھایا گیا ہے۔ سرسلا کے ایک سرکاری اسکول میں روبوٹ ٹیچر نہ صرف طلبہ کو پڑھا رہا ہے بلکہ ان کے خدشات کا دلچسپ جواب بھی دے رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پر مبنی یہ ٹیچر طلبہ کو کافی متاثر کر رہا ہے۔ پڑھائی کا یہ نیا طریقہ طلبہ میں کافی دلچسپی پیدا کر رہا ہے، کیونکہ اس میں روایتی اساتذہ کے برعکس تکنیک کی مدد سے تعلیم دی جا رہی ہے۔ سرسلا کے گیتا نگر زیڈ پی ایچ ایس اسکول میں پیرنٹس میٹنگ کے دوران بھی یہ روبوٹ ٹیچر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اِنڈس لیب کے ذریعہ اسکول کو تحفہ میں دیے گئے روبوٹ ٹیچر نے پہلی بار والدین سے بھی براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیے، جس سے سب کافی متاثر ہوئے۔ والدین نے روبوٹ ٹیچر سے اسکول میں تعلیم، اسٹوڈنٹس ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ موضوعات پر سوال کیے۔ والدین نے دلچپسی سے دیکھا کہ روبوٹ ٹیچر نے ٹیکنالوجی کی مدد سے واضح جوابات دیے۔ اساتذہ کے ساتھ ہونے والی عام میٹنگ کے برعکس روبوٹ کے ساتھ آمنے سامنے سوال اور جواب والدین کو بہت پسند آیا۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ روبوٹ ٹیچر کو اسکول میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے نصاب کو طلبہ کے لیے مزید دلچسپ اور سمجھنے میں آسان بنانے کے مقصد سے دستیاب کرایا گیا ہے۔ روبوٹ ٹیچر نے طلبہ اور والدین دونوں کے درمیان ٹینکالوجی پر مبنی تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل رنگاریڈی ضلع کے جنواڑا واقع ضلع پریشد ہائی اسکول (زیڈ پی ایچ ایس) میں 3 روبوٹک اساتذہ کے خدمات انجام دینے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ اس اسکول میں تقریباً 750 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

Recent News

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

October 17, 2026
کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی عرضی پر مرکز اور این سی پی سی آر کو نوٹس

October 17, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.