Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کا ٹرمپ کادعویٰ

امریکی صدرنے کہا کہ ٹیرف کی طاقت کا کسی کو علم نہیں۔ یہ پالیسی کھربوں ڈالر کی آمدنی لا رہی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کا ٹرمپ کادعویٰ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انہوں  نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کو رکوایاتھا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایران کے ایٹمی اڈوں پر بمباری کرنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ ان بیانات کے ذریعہ  انہوں نے اپنی پالیسیوں اور فیصلوں کو درست ثابت کیا ہے۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا، “ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان جنگ ‘اگلے درجے’ تک پہنچ گئی تھی، یہ جنگ ایٹمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی تھی۔ اس دوران سات جیٹ طیارے مار گرائے گئے اور اسے روکنے کے لیے ان کے پاس صرف چند گھنٹے تھے۔ میں نے اس جنگ کو روک دیا۔‘‘ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ٹیرف کے ذریعہ کئی جنگیں روکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف کی طاقت کا کسی کو علم نہیں۔ یہ پالیسی کھربوں ڈالر کی آمدنی لا رہی ہے۔

روس یوکرین جنگ پر ٹرمپ نے کہا کہ “امریکہ اب یوکرین پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کرتا، ہم یوکرین سے نہیں، نیٹو سے ڈیل کرتے ہیں۔ ہم جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے ولادیمیر پوتن سے بھی بات کر چکے ہیں۔ روس یوکرین جنگ کو روکنا میرے لیے سب سے آسان کام تھا لیکن اب یہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے”۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جوہری تخفیف اسلحہ چاہتے ہیں اور انہوں نے پوتن سے جوہری میزائلوں کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ یوکرین کی حفاظتی ضمانت پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس کے طریقہ کار پر بات نہیں کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ کوئی حل نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ  نیٹو کو میزائل دیتا ہے اور وہ یوکرین کو دیتے ہیں۔ ہم اب یوکرین پر پیسہ نہیں کھو رہے ہیں، بلکہ کما رہے ہیں۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.