Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home English Education & Career

دہلی کے 20 کالجوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، پولیس میں ہلچل، بم اسکواڈ کا سرچ آپریشن جاری

گزشتہ ایک ہفتے میں 100 سے زائد اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، دہلی کے اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں کو بار بار مل رہی دھمکیوں نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے۔

affan by affan
5 months ago
دہلی کے 20 کالجوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، پولیس میں ہلچل، بم اسکواڈ کا سرچ آپریشن جاری

دہلی میں ایک بار پھر بم دھماکے کی فرضی دھمکیوں نے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا۔ اس بار چانکیہ پوری کے جیسس اینڈ میری کالج سمیت 20 سے زیادہ کالجوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی بھرا ای میل موصول ہوا، جس سے پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ فوری طور پر ان کالجوں میں پہنچیں اور تلاشی مہم شروع کر دی۔

کئی گھنٹے جاری رہنے والی اس سرچ آپریشن کے دوران کسی بھی کالج کیمپس سے کوئی مشتبہ شئے یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ دھمکی فرضی تھی۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ای میل بھیجنے والے نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے وی پی این کا استعمال کیا تھا۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے، بلکہ گزشتہ ایک ہفتے میں 100 سے زائد اسکولوں کو بھی اسی طرح کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ 20 اگست کو بھی دہلی کے مختلف علاقوں جیسے نجف گڑھ، مالویہ نگر، کرول باغ اور پرساد نگر کے اسکولوں کو ای میل کے ذریعے دھمکایا گیا تھا، جن پر پولیس نے فوری کارروائی کی تھی۔

اس دوران جانچ میں انکشاف ہوا تھا کہ ای میل ‘ٹیررائزرس 111’ نامی گروپ کی جانب سے بھیجا گیا تھا، جس میں 25 ہزار امریکی ڈالر اور 5 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ فائر بریگیڈ اور پولیس ٹیموں نے تمام مقامات کی مکمل تلاشی لی، لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

یہ مسلسل بڑھتی ہوئی فرضی دھمکیاں نہ صرف طلبہ اور والدین کو پریشان کر رہی ہیں بلکہ پولیس وسائل کا بھی ضیاع ہو رہا ہے۔

read more on qaumiawaz.com

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.