Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

12 دیگر ملزمین سبھی الزامات سے بری- سزا کی مدت طے کرنے کے لیے 16 نومبر کو سماعت کی تاریخ مقرر

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
37 minutes ago
دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سابق کونسلر طاہر حسین کو دہلی میں فسادات بھڑکانے کا قصوروار قرار دیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے دیال پور میں ہوئے فسادات معاملے میں 12 دیگر ملزمین کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پولستیہ پرماچلا نے حسین کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 109 اور دفعہ 147 کے تحت قصوروار ٹھہرایا۔ تاہم، عدالت نے انہیں دیگر الزامات سے بری کر دیا ہے۔ عدالت نے طاہر حسین کی سزا کی مدت طے کرنے کے لیے 16 نومبر کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔ تفصیلی عدالتی حکم کا انتظار ہے۔

اس معاملے میں مجموعی طور پر 13 ملزمین تھے۔ طاہر حسین کے علاوہ اس کیس میں محمد شاداب، شاہ عالم، ریاضت علی، گلفام، راشد، محمد ریحان، محمد عابد، ارشد قیوم، ارشاد احمد، دیپک سنگھ سینی، نونیت اور مہک سنگھ شامل تھے۔ ان تمام ملزمین پر فساد برپا کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے، آگ لگا کر نقصان پہنچانے اور مجرمانہ سازش رچنے سمیت کئی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے طاہر حسین کے 12 ساتھی ملزمین کو تمام الزامات سے بری کردیا، جبکہ سابق کونسلر کو 2 الزامات میں قصوروار ٹھہرایا اور باقی الزامات سے بری کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ جولائی میں دہلی کی ایک عدالت نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل سے متعلق معاملے میں طاہر حسین اور 4 دیگر افراد کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ یہ معاملہ انکت شرما کے والد رویندر کمار کی شکایت پر دیال پور پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں نام آنے کے بعد عآپ نے طاہر حسین کو معطل کردیا تھا۔ غور طلب ہے کہ فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں 53 افراد کی موت ہوگئی تھی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے تھے اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

Recent News

دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

October 10, 2026
گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

October 9, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ٹرین خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند نہ کیا جائے

October 9, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.