Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

نیپال تشدد: ہلاکتیں 51، بھارتی والی بال ٹیم بحفاظت نکالی گئی

ٹی وی پریزنٹر اور والی بال لیگ کی میزبان اُپاسنا گل نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومتِ ہند سے اپنی اور ٹیم کے اراکین کی جان بچانے کی اپیل کی۔

affan by affan
1 year ago
نیپال تشدد: ہلاکتیں 51، بھارتی والی بال ٹیم بحفاظت نکالی گئی

نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کی وجہ سے حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سے تقریباً 30 افراد کو گولیاں لگنے سے موت ہوئی ہے، جبکہ دیگر 21 افراد آگ میں جلنے، چوٹ لگنے اور دیگر زخموں کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تشدد کے بگڑتے حالات نے بیرون ممالک کے شہریوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی اپنی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کئی ہندوستانی شہری کسی طرح محفوظ ہو کر واپس وطن لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں، تاہم اب بھی کئی لوگ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہی میں ایک والی بال ٹیم بھی شامل تھی، جسے کٹھمنڈو میں واقع ہندوستانی سفارتخانے نے بحفاظت باہر نکالا۔ سفارتخانے نے ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے انھیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا انتظام کیا۔

قابل ذکر ہے کہ والی بال لیگ کی میزبان اور ٹی وی پریزنٹر اُپاسنا گل نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ایمرجنسی ویڈیو جاری کی تھی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی تھی کہ ان کی اور ٹیم کے دیگر اراکین کی جان بچائی جائے۔ اپاسنا نے بتایا تھا کہ ان کا ہوٹل پُرتشدد بھیڑ کے حملے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور وہ مشکل سے اپنی جان بچا پائی ہیں۔ ان کے مطابق حالات انتہائی خوفناک ہیں اور وہ پوکھرا میں محصور ہو گئی تھیں۔

اُپاسنا کی اپیل کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کٹھمنڈو میں ٹیم کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور بیشتر اراکین واپس ہندوستان لوٹ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی سفارتخانے نے نیپال میں پھنسے شہریوں کے لیے ایمرجنسی نمبر بھی جاری کیے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

read more….qaumiawaz.com

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.