Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

فلسطین کو آزاد ملک کی شکل میں منظوری دینے کا پرتگال کا اعلان

اسرائیل دَم بخود - جنرل اسمبلی کی ہونے والی میٹنگ سے قبل پیدا ماحول کو لے کر بھی فکر مند

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
فلسطین کو آزاد ملک کی شکل میں منظوری دینے کا پرتگال کا اعلان

نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی  اہم میٹنگ سے عین قبل یوروپی ملک پرتگال نے کچھ ایسا اعلان کیا ہے، جس نے اسرائیل کو دَم بخود کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو جھٹکا دیتے ہوئے پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ملک کی شکل میں منظوری عطا کرے گا۔پرتگال نے اس سلسلے میں آفیشیل اعلان جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ 21 ستمبر (اتوار) کو فلسطین کو آزاد ملک کی شکل میں منظوری دے گا۔ پرتگال کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز جاری بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔ لسبن نے جولائی میں ہی واضح کر دیا تھا کہ مستقل بگڑتے حالات، انسانی بحران اور اسرائیل کی بار بار دی جا رہی دھمکیوں کے بعد یہ قدم اٹھانا ضروری ہو گیا ہے۔

پرتگال کے قدم سے اسرائیل دَم بخود نظر آ رہا ہے۔ اسرائیل جنرل اسمبلی کی ہونے والی میٹنگ سے قبل پیدا ماحول کو لے کر بھی فکر مند ہے۔ کئی مغربی و یوروپی ممالک ہیں جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں فلسطین کو آزاد ملک کے طور پر منظوری دے سکتے ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اسرائیل نے اپنی مخالفت ظاہر کرنی شروع کر دی ہے۔ تل ابیب کا کہنا ہے کہ یہ قدم حماس کو انعام دینے جیسا ہے، جس نے 7 اکتوبر 2023 کو حملہ کر غزہ جنگ کی شروعات کی تھی۔ اسرائیلی حکومت کی دلیل ہے کہ فلسطین کو منظوری دینے سے دہشت گردی کو فروغ ملے گا اور امن و امان کا عمل کمزور ہوگا۔

22 ستمبر کو جب نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ’2 ملکی حل‘ پر گفتگو ہو رہی ہوگی، اسی دوران فرانس اور سعودی عرب مل کر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی کریں گے۔ اس کانفرنس میں ناروے اور اسپین کی بھی شرکت رہے گی۔ کانفرنس کا اہم مقصد فلسطینی اتھارٹی کو معاشی بحران سے بچانا ہے۔ اسرائیل 4 ماہ سے فلسطینی اتھارٹی کے لیے وصول کیے گئے کروڑوں ڈالر کی رقم روک رکھی ہے، جس سے اس کی مالی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ہے۔

Recent News

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

July 22, 2026
آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر  عصمت دری  کا الزام

آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر عصمت دری کا الزام

July 22, 2026
جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.