Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

یوروپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب میں 3 دنوں سے بجلی کی فراہمی بند

باہر سے ملنے والی بجلی کا اب تک کا سب سے طویل آؤٹیج ,سیکورٹی کے سنگین خطرات لاحق ,روس -یوکرین جنگ کا شاخسانہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
یوروپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب  میں 3 دنوں سے بجلی کی فراہمی  بند

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے کئی طرح کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ تازہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ یوروپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب (نیوکلیئر پلانٹ) ’جپوریزیا نیوکلیئر پلانٹ‘ میں 3 دنوں سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔ یہ باہر سے ملنے والی بجلی کا اب تک کا سب سے طویل آؤٹیج (عدم فراہمی) قرار دیا جا رہا ہے، جس سے سیکورٹی کے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔

دراصل جوہری تنصیب کو مستقل ٹھنڈا رکھنا پڑتا ہے تاکہ وہاں رکھا ایندھن گرم ہو کر پگھل نہ جائے۔ اس کے لیے باہر سے فراہم کی جانے والی بجلی کا مستقل جاری رہنا لازمی ہوتا ہے۔ جب باہری بجلی کسی وجہ سے کٹ جاتی ہے تو بیک اَپ ڈیزل جنریٹر کام میں آتا ہے۔ ابھی مذکورہ پلانٹ میں ایندھن کو صرف جنریٹر سے ہی ٹھنڈا کرنے کا عمل چل رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر ڈیزل ختم ہو گیا اور بجلی کی از سر نو فراہمی نہیں ہوئی، تو ہفتہ بھر میں ریکٹر گرم ہو کر خطرناک حالات پیدا کر سکتے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پلانٹ سے باہر جانے والی آخری ہائی وولٹیج لائن منگل کے روز روس کی طرف سے خراب ہو گئی۔ روس کا کہنا ہے کہ مرمت تھوڑا مشکل ہے کیونکہ یوکرین کی فوج رہ رہ کر گولہ باری کر رہی ہے۔ حالانکہ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ وہ پلانٹ پر حملہ نہیں کرتا کیونکہ یہ بے حد جوکھم بھرا معاملہ ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گراسی کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ موجودہ حالات فکر انگیز ہیں۔ انھوں نے روسی صدر پوتن سے بھی ملاقات کی، لیکن ابھی تک کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ گرین پیس اور یوکرینی افسر مستقل تنبیہ کر رہے ہیں کہ یہ جوہری تحفظ کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ یوکرین اور بین الاقوامی ماہرین کا ماننا ہے کہ روس قصداً مشکل حالات پیدا کر رہا ہے۔ وہ دنیا، خصوصاً یوکرین کو یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ پلانٹ کی سیکورٹی اور اس کا آپریشن صرف روس کے ہاتھ میں ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ روس پلانٹ کو اپنی بجلی گرڈ سے جوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ریکٹر کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرے گا، تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ صرف وہی پلانٹ چلا سکتا ہے۔ گرین پیس کے ماہرین نے سیٹلائٹ تصویروں میں دیکھا ہے کہ روس نے ماریوپول سے 125 میل طویل بجلی لائن بنائی ہے، جسے شاید پلانٹ سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔

 

Recent News

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر  نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

July 20, 2026
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

July 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.