Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری پر امیرجماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کو فرقہ وارانہ سیاست اور نفرت پر مبنی طرزِ حکمرانی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک علامت ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری پر امیرجماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے معروف عالمِ دین مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری اور بریلی میں متعدد دیگر افراد کی پولیس حراست کو انتہائی تشویشناک معاملہ قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کو فرقہ وارانہ سیاست اور نفرت پر مبنی طرزِ حکمرانی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک علامت ہے۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا ہے کہ یہ سب ایک سادہ اور پُرامن نعرے “آئی لَو پروفیٹ محمد ﷺ” سے شروع ہوا جو محض عقیدت اور محبت کے اظہار کا ذریعہ تھا۔ لیکن اسے بدنیتی سے عوامی نظم و ضبط کے لیے خطرہ قرار دے کر بے قصور افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور ان کی اجتماعی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ یہ عمل صرف غیرمنصفانہ ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی اس تہذیبی روایت پر کھلا حملہ ہے جو فرد کا احترام، مشترکہ تہذیب اور بقائے باہمی کی ضامن رہی ہے۔ صدیوں سے ہندوستانی عوام نے ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے ساتھ ساتھ زندگی گزاری ہے۔ یہ سوچنا بھی محال ہے کہ محض عقیدت کے اظہار سے سماج تقسیم ہوسکتا ہے۔ حقیقت میں یہ پورا بحران منظم سیاسی شرانگیزی کا نتیجہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر مولانا توقیر رضا صاحب کو نظر بند رکھا گیا اور بعد میں بھارتیا نیایا سنہِتا (BNS) کی سخت دفعات کے تحت ایف آئی آرس درج کی گئیں، جن میں سیکڑوں مسلمانوں کو بغیر کسی شفاف تفتیش کے نامزد کردیا گیا۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض سیاسی رہنماؤں نے ایک معزز عالم دین کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، جس سے اس پورے معاملے کے پیچھے چھپی ہوئی سیاست اجاگر ہوتی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے طاقت کا اس قدر غیرمناسب استعمال نہ صرف قانون کی بالادستی کو کمزور کرتا ہے بلکہ عوام میں بےاعتمادی اور بے چینی کو بھی بڑھاتا ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے طویل جمہوری سفر میں بے شمار احتجاج اور تحریکیں دیکھی ہیں۔ جہاں کہیں تشدد یا پتھراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے جیسے واقعات رونما ہوئے ہیں ، اُن کی مذمت ضرور کی جانی چاہئے۔ لیکن بغیر تحقیقات کے بے بنیاد الزامات عائد کر نا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کے مطابق حکمرانی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف اور توازن کے ساتھ ردعمل دیں۔ ماضی میں بغیر کسی سخت گیر دفعات کے استعمال کے اس طرح کے کئی احتجاج سنجیدہ اور متوازن اقدامات کے ذریعے قابو میں لائے گئے تھے۔ایک مخصوص طبقے کو مجرم ٹھہرا نا اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی کرنا نہ صرف دستورِ ہند کی روح کے منافی ہے بلکہ انصاف اور شفاف حکمرانی کے بھی برخلاف ہے۔

آج جو منظرنامہ ہمارے سامنے ہے وہ دراصل ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے عملے کا سیاسی مقاصد کے لیے بیجا استعمال ہے۔ جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں تو یہی سلسلہ دہرایا جاتا ہے ۔ ذاتوں اور گروہوں کو باٹنا ، بےاعتمادی پیدا کرنا اور ملک کے سماجی تانے بانے کو وقتی فائدوں کے لیے قربان کردینا۔ یہ نہایت خطرناک راستہ ہے جو جمہوری اداروں اور آئینی اقدار کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حیسنی نے ملتِ اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر، عدل اور امن کے راستےپر قائم رہیں اور نبی اکرم ﷺ کے صبر، رحمت اور شفقت کے پیغام سے رہنمائی حاصل کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بیجا مقدمات کو فوری طور پر واپس لے ۔جن بے قصور لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو رہا کیا جائے ۔ ہم حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے طرزِ حکمرانی میں انصاف، توازن اور برابری کو بحال کرے۔ ہندوستان کی اصل طاقت اُس کے دستور، اُس کی تکثیریت اور باہمی احترام کے سماجی ڈھانچے میں مضمر ہے۔ ان بنیادوں کو وقتی سیاسی فائدے کے لیے نقصان پہنچانا صرف کسی ایک طبقے کو نہیں بلکہ پورے ملک کو کمزور کرتا ہے۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.