Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 12 پاکستانی فوجی ہلاک

افغان اور پاکستانی افواج کے درمیان سرحد پر شدید گولہ باری جاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 12 پاکستانی فوجی ہلاک

افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ 9 اکتوبر کو پاکستان نے تحریک طا لبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو کابل، خوست، جلال آباد، اور پکتیکا، افغانستان میں نشانہ بناتے ہوئے کئی فضائی حملے کیے تھے۔ افغانستان نے ان پاکستانی فضائی حملوں کا جواب دیا۔ افغانستان کی 201 ویں خالد بن ولید آرمی کور نے گیارہ اکتوبر کو دیر گئے ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملے شروع کیے۔

افغانستان میں حکمران طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے طلوع نیوز کو بتایا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی فورسز نے متعدد پاکستانی پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے، جب کہ کنڑ اور ہلمند صوبوں میں افغان سرحد کے ساتھ ایک ایک پاکستانی چوکی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی فورسز اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان آج صبح سے صوبہ پکتیا کے ضلع رب جاجی میں جھڑپیں جاری ہیں۔

طلوع نیوز نے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان اور پاکستانی افواج کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 12 پاکستانی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستانی فوج کو آمنے سامنے لڑائی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جس میں فوجی تنصیبات کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔ افغان فوجیوں نے پاکستانی فوجیوں سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے طلوع نیوز کو بتایا کہ جھڑپیں رات گئے تک جاری رہیں۔ طلوع نیوز نے طالبان کے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ افغان فوجیوں نے دشمن کی کئی چوکیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جمعہ کی رات گئے کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد، طالبان کی حکومت نے پاکستان پر اپنے ایک سرحدی قصبے پر فضائی حملے کرنے اور افغان خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

Recent News

43ڈگری درجہ حرارت کے درمیان حج 2026 کابا ضابطہ  آغاز

43ڈگری درجہ حرارت کے درمیان حج 2026 کابا ضابطہ آغاز

May 26, 2026
دہلی-این سی آر میں 3 دن میں 2 بار مہنگی ہوئی سی این جی

دہلی-این سی آر میں پٹرول-ڈیزل کے بعد پھر سی این جی 2 روپے مہنگی

May 26, 2026
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی اے سی پی اے سی پی منگول پوری سے ملاقات

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی اے سی پی اے سی پی منگول پوری سے ملاقات

May 26, 2026
سائبر کرائم کے خلاف سخت قدم – تمام  جعلی کنٹری کوڈ بلاک

بنگلورومیں 74 سالہ ضعیفہ کو ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ میں رکھ کر 24 کروڑ روپےٹھگ لیے

May 25, 2026
بی جے پی کی نفرت والی سیاست کے دن ختم ہونے والے ہیں-راہل

بی جے پی کی نفرت والی سیاست کے دن ختم ہونے والے ہیں-راہل

May 24, 2026
دہلی کے جم خانہ کلب کو پانچ جون تک خالی کرنے کا حکم

دہلی کے جم خانہ کلب کو پانچ جون تک خالی کرنے کا حکم

May 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.