Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہاڑی مزدور کی12 سالہ بیٹی’ ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب

ادیتی کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ممبئی سے ہوائی جہاز پر سوار ہو کر امریکہ جائے گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
دہاڑی مزدور کی12 سالہ بیٹی’ ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب

مہاراشٹر واقع پونے ضلع کے نگوڈاگھر گاؤں کی 12 سالہ ادیتی پارتھے سرخیوں میں ہے۔ غریب گھر سے تعلق رکھنے والی ادیتی کی کہانی محنت، لگن اور خوابوں کی بلندی تک پہنچنے کی تحریک دیتی ہے۔ یہ بچی ہر صبح 3.5 کلومیٹر پیدل چل کر اسکول جاتی ہے اور شام کو اپنی خالہ کے گھر واپس آتی ہے۔ اس کے گھر والوں کے پاس اسمارٹ فون یا اچھے کمپیوٹر جیسے وسائل نہیں ہیں، لیکن ادیتی نے کبھی ہار نہیں مانی۔ اب یہ بچی ’نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن‘ (ناسا) جانے والی ہے۔

دراصل ادیتی کو پونے ضلع پریشد کی جانب سے منعقدہ ’ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب کردہ 25 اسٹوڈنٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ ضلع پریشد اور ’انٹر یونیورسٹی سینٹر فار ایسٹروفزکس اینڈ ایسٹرونومی‘ (آئی یو سی اے اے) کے اشتراک سے ششم و ہفتم جماعت کے 75 طلبا کا انتخاب 3 مرحلوں کے امتحان کے بعد کیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں 13 ہزار طلبا نے شرکت کی، جن میں سے ہر بلاک کے سرفہرست 10 فیصد طلبا کو دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا۔ دوسرے مرحلہ میں طلبا نے آن لائن ایم سی کیو امتحان دیا۔ آخری مرحلہ میں 235 طلبا کے انفرادی انٹرویو لیے گئے، جن میں ادیتی کا نام ان 25 طلبا میں شامل ہوا جنہیں ’ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب کیا گیا۔

گھر والوں کے مطابق ادیتی نے نہ صرف تعلیمی شعبہ میں ذہانت دکھائی، بلکہ کھیل کود اور تقریر و رقص وغیرہ میں بھی اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ اس کے اسکول کی معلمہ ورشا کوتھواڑ نے بتایا کہ ادیتی کے ناسا ٹور کے لیے منتخب ہونے سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد پورے اسکول میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ادیتی کو اب ایک سائیکل اور بیگ بھی دیا گیا ہے، ساتھ ہی اسکول نے اس کے لیے ایک لیپ ٹاپ کی درخواست بھی دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ادیتی کی اس کی خالہ نے بچپن سے پرورش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان کبھی ہوائی جہاز کے قریب بھی نہیں گیا، اس لیے ادیتی کا امریکہ جا کر ناسا کا دورہ کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ ادیتی کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ممبئی سے ہوائی جہاز پر سوار ہو کر امریکہ جائے گی۔ وہ وہاں ناسا کے سائنسدانوں سے ملاقات کرے گی اور ان کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھے گی۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.