Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

مہا گٹھ بندھن کے اقتدار میں آنے پر پنچایت کے نمائندوں کو پنشن اور انشورنس کور دینے کا وعدہ

پٹنہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے اور بہار تبدیلی کے لیے بے چین ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
مہا گٹھ بندھن کے اقتدار میں آنے پر پنچایت کے نمائندوں کو  پنشن اور انشورنس کور دینے کا وعدہ

پٹنہ:مہا گٹھ بندھن کی جانب سے وزیراعلیٰ عہدے کا چہرہ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو ایک اور بڑا وعدہ کیا۔ انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کے اقتدار میں آنے پر پنچایت کے نمائندوں کو 50 لاکھ روپے کی پنشن اور انشورنس کور دینے کا وعدہ کیا ہے۔بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے اور بہار تبدیلی کے لیے بے چین ہے۔ موجودہ نتیش کمار حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں 20 سالوں سے کھٹارا سرکار ہے مگر اب عوام تبدیلی کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگ ان کی حمایت کے لیے بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔ آرجے ڈی لیڈر نے کہا کہ عوام بہار کی موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اسے بدلنا چاہتے ہیں۔ اس حکومت میں بدعنوانی اور جرائم عروج پر ہیں اور لوگ بی جے پی کو سمجھ چکے ہیں۔

بی جے پی اور امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں جان بوجھ کر کارخانے نہیں لگنے دیئے گئے۔ سابق نائب وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ 17 مہینوں میں بہت کام ہوا تھا، چاچا جی نہیں پلٹے ہوتے تو اور بھی کام ہوتا۔ کانگریس اور اتحاد کے بارے میں آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ وہ ایک ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور مستقبل میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ انتخابی مہم بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی نے کسی کا نقصان نہیں کیا ہے اور نہ تیجسوی سے کسی کو شکایت ہے۔ بہار کے عوام نے پچھلی حکومت کو 20 سال دیے اور اب ہم صرف 20 مہینے مانگ رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے اپنی حکومت کے قیام کے وعدوں کی فہرست بیان کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی نمائندوں کا اعزازیہ دوگنا کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سونار، حجام، لوہار اور بڑھئی پیشے سے وابستہ افراد کو خود روزگار کے لیے یکمشت پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ تیجسوی یادو نے بہار میں صنعتوں کی کمی کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بڑی بڑی فیکٹریوں اور آئی ٹی پارک سمیت تمام صنعتوں کو گجرات لے جایا گیا اور بہار کو صرف دھوکہ دیا گیا اور ٹھینگا دکھایا گیا۔ تیجسوی یادو نے عوام سے حاصل ہو رہی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد ریاست کی ترقی اوراپنے عوام کی بہبود کے لئے ہم ہر ممکن اقدمات کریں گے۔

Recent News

این سی ای آر ٹی 2027 سے یونیورسٹی کے طور پر کرے گا کام

این سی ای آر ٹی 2027 سے یونیورسٹی کے طور پر کرے گا کام

September 21, 2026
تلنگانہ کے سرکاری اسکول میں ’روبوٹ ٹیچر‘ نے لی کلاس

تلنگانہ کے سرکاری اسکول میں ’روبوٹ ٹیچر‘ نے لی کلاس

September 21, 2026
دبئی کے حکمراں کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کا انتقال

دبئی کے حکمراں کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کا انتقال

September 21, 2026
اطالوی اسکولوں میں برقع  پر پابندی اور غیر ملکی طلباء کی تعداد  محدود کرنے کی تیاری

اطالوی اسکولوں میں برقع  پر پابندی اور غیر ملکی طلباء کی تعداد محدود کرنے کی تیاری

September 21, 2026
ایس آئی آرکے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کی فہرست میں کئی اہم شخصیات شامل

ایس آئی آرکے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کی فہرست میں کئی اہم شخصیات شامل

September 20, 2026
ممبئی میں پل سے نیچے گری بی ایم ڈبلیو کار، حادثے میں 3 افراد کی دردناک موت

ممبئی میں پل سے نیچے گری بی ایم ڈبلیو کار، حادثے میں 3 افراد کی دردناک موت

September 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.