Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

پولیس کو روزانہ رپورٹنگ کی ہدایت‘علماء کونسل کے قومی صدر کا شدید ردعمل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

لکھنؤ:اتر پردیش میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر ایک بار پھر گہری نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر کی جانب سے تمام زونل افسران کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس کے تحت ہر ضلع سے کہا گیا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی آمد کی تاریخ، جماعت میں شامل ہونے والے ارکان کی تعداد، روانگی اور واپسی کی تفصیلات روزانہ فراہم کریں۔ اسی طرح ضلع سے باہر جانے والے جماعتی ارکان کی تاریخیں اور تعداد بھی روزانہ رپورٹ کی جائیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) لاء اینڈ آرڈر ایل آر کمار نے 29 اکتوبر 2025 کو ایک ہدایات نامہ جاری کیا جس کے تحت تمام زونل اے ڈی جیز، پولیس کمشنریٹس کے پولیس کمشنرز اور اضلاع کے ایس پیز و ایس ایس پیز کو تبلیغی جماعت پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ہدایات نامہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان سے متعلق تمام معلومات ہر روز صبح 8 بجے تک آئی جی رینج کے ذریعے اے ڈی جی زون کو بھیجی جائیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے کہ جماعت کے ارکان کہاں سے آئے، کہاں قیام کیا اور اگر ضلع کے مقامی افراد جماعت میں شامل تھے تو وہ کہاں روانہ ہوئے۔

علما کونسل کے قومی صدر امیر رشادی مدنی نے حکومت کے اس فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت کے پاس عوامی بہبود یا ترقی سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں بچا اس لیے وہ مذہبی معاملات کو اچھال کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے مرکزی ہو یا ریاستی حکومت دونوں کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت کرنا اور ایک مخصوص طبقہ کو خوش رکھنا ہے۔امیر رشادی مدنی نے واضح کیا کہ تبلیغی جماعت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔یہ جماعت لوگوں کو دین کی دعوت دیتی ہے، نماز، روزہ، صدقہ اور نیکی پر زور دیتی ہے اور برے کاموں سے بچنے کی تلقین کرتی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ COVID19 وبا کے دوران بھی تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے تمام مقدمات کو خارج کر دیا۔

سابق ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں عام طور پر اس نوعیت کی نگرانی نہیں کرتیں۔ایسی نگرانی صرف اسی وقت کی جاتی ہے جب کوئی انٹیلی جنس ان پٹ یا مخصوص اطلاع موصول ہو یا کسی جرم یا واقعہ کا اندیشہ ہو۔ تبلیغی جماعت جیسے مذہبی گروپ پر عام حالات میں نظر رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں بنتی۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات بے روزگاری، تعلیم، صحت اور مہنگائی جیسے بڑے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے کیے جاتے ہیں۔ حکومت وقتاً فوقتاً ایسے مذہبی معاملات کو موضوع بنا کر اپنے ووٹ بینک کو مطمئن رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.