Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مرشدآباد میں بابری مسجدکی تعمیر کے پوسٹر س

6 دسمبرکو بیلڈانگا میں مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی،ترنمول کانگریس کے ایم ایل ہمایوں کبیر کا دعویٰ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
مرشدآباد میں بابری مسجدکی تعمیر کے پوسٹر س

کولکتہ ،مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں ’بابری مسجد‘ کی تعمیر کے اعلان والے پوسٹر منظرِ عام پر آنے کے بعد سیاسی ماحول میں شدید گرما گرمی پیدا ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز قبل ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ 6 دسمبرکو بیلڈانگا میں مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی۔ یہ پورا عمل ایم ایل اے ہمایوں کبیر کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے مغربی بنگال صدر سمیق بھاچاریہ نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت صوبے کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کو کس طرح تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اگر کوئی ہندوستان میں بابری مسجد دوبارہ تعمیر کرنے کی بات کرے گا تو ملک خاموش نہیں بیٹھے گا۔ پورا ملک اس کے خلاف کھڑا ہو جائے گا۔ بہار کے وزیر نتن نبین نے بھی اس اعلان پر شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا جو لوگ عدالت کے احکامات کی قدر نہیں کرتے اور آج بھی بابرکے دور میں جینا چاہتے ہیں، انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ایسا ذہن اب ختم ہو چکا ہے۔ جو اس راستے پر چلتے رہیں گے انہیں وقت آنے پر مناسب جواب ملے گا۔

حال ہی میں ہمایوں کبیر نے ایک بار پھر اپنے منصوبے کا اعادہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ کئی علمائے کرام اور سماجی رہنما اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا ہم6 دسمبر کو مرشدآباد کے بیلڈانگا میں بابری مسجد کی بنیاد رکھیں گے۔ اس کی تعمیر تقریباً تین سال میں مکمل ہوگی۔ ان کے اس اعلان نے ایک بار پھر اس معاملے سے تعلق رکھنے والے حساس تاریخی اور جذباتی پہلوؤں کو تازہ کردیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے فوراً ہی کبیر کے بیان سے فاصلہ اختیار کر لیا۔ پارٹی کے ایم ایل اے نرمل گھوش نے وضاحت کی کہ یہ بیانات ذاتی حیثیت سے دیے گئے تھے اور پارٹی کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا ان کے بیانات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔ انہوں نے حد پارکردی ہے۔ بی جے پی نے اس اعلان کو توشہ سیاست قرار دیتے ہوئے تنقید تیزکردی۔ 22 نومبر کو یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کبیر کے بیان پر سخت ردعمل دیا تھا، خاص طور پر اس لیے کہ تجویزکردہ تاریخ بابری مسجد انہدام کی سالگرہ سے میل کھاتی ہے۔ موریہ نے کہا تھا ہندوستان کی سرزمین پر اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ بابر جیسے غیر ملکی حملہ آور جس نے رام مندرکو توڑکر ڈھانچہ کھڑا کیا کو عزت دی جانی چاہیے، تو وہ غلط فہمی میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا بابری مسجد6 دسمبر 1992 کو کارسیوکوں نے گرائی تھی۔ اب ہندوستان کی سرزمین پر ایسا کوئی بھی تعمیراتی منصوبہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.