Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آسام میں مسلمانوں نے سات ہندوؤں کو موت کے منہ سے نکالا

مدد کیلئے مسجد کے لاؤڈاسپیکر سے اعلان کر امام عبدالباسط نے انسانیت کی مثال قائم کردی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
آسام  میں مسلمانوں نے سات ہندوؤں کو موت کے منہ سے نکالا

نئی دہلی ۔ آسام کے ضلع شری بھومی میں منگل کی علی الصبح پیش آنے والا ایک واقعہ انسانیت، جذبۂ خدمت اور بیداری کی شاندار مثال بن گیا، جہاں ایک مسجد کے امام نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ پوری بستی کو خبردار کرکے ڈوبتی ہوئی گاڑی میں پھنسے سات افراد کی جان بچالی۔ اطلاعات کے مطابق قومی شاہراہ پر سفر کے دوران ایک گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے پھسلتے ہوئے قریبی تالاب میں جا گری۔ گاڑی کے شیشے بند تھے، مسافر سو رہے تھے، اور گاڑی تیزی سے پانی میں ڈوبنے لگی۔ اسی وقت صبح کے سناٹے میں ایک زور دار آواز سن کر قریبی مسجد کے امام عبدالباسط باہر نکلے تو انہوں نے پانی میں ڈوبتی ہوئی گاڑی کی ہولناک جھلک دیکھی۔ صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے امام صاحب فوراً مسجد کے مائیک پر گئے اور پوری آبادی کو فوراً مدد کے لیے بلایا۔

امام عبدالباسط نے بتایا کہ میں نے گاڑی کی ہیڈ لائٹس کو پانی کے اندر جلتا دیکھا۔ سمجھ گیا کہ ایک لمحہ بھی ضائع کیا تو جانیں نہیں بچیں گی۔ امام کے بروقت اعلان پر چند ہی منٹوں میں درجنوں لوگ دوڑتے ہوئے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بے خوف ہوکر ٹھنڈے پانی میں چھلانگ لگائی، گاڑی کے شیشے توڑے اور اندر پھنسے ساتوں مسافروں کو باہر نکال لیا۔ گاڑی چند لمحوں بعد مکمل طور پر پانی میں غرق ہوگئی۔ بچائے گئے تمام مسافر ہندو برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بچانے والے افراد مسلم طبقہ سے ہے۔ مقامی عالم مولانا عبدالحفیظ نے امام عبدالباسط کی حوصلہ مندی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ‘‘یہی انسانیت کا اصل پیغام ہے ۔ امام عبدالباسط نے بھی اپنے جذبے کو ایک فطری ردِعمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے کسی مذہب کو نہیں دیکھا، صرف انسان کو بچانا تھا۔ یہی سب سے بڑی عبادت ہے۔ اس واقعہ کے بعد امام کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ مقامی بی جے پی لیڈر اقبال نے بھی امام کا شکریہ ادا کیا، جبکہ پولیس نے انہیں سرکاری سطح پر اعزاز دینے کی سفارش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.