Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

میرٹھ کے ہندو علاقہ میں گھر خریدنا مسلم خاندان کو مہنگا پڑا

ہندو تنظیموں اور کچھ مقامی افراد کے احتجاج کی وجہ سے خاندان شدید دباؤ میں مبتلا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
میرٹھ کے ہندو علاقہ میں گھر خریدنا مسلم خاندان کو مہنگا پڑا

میرٹھ ۔  اترپردیش کے شہر میرٹھ کے تھاپر نگر علاقہ میں ایک مسلمان خاندان کے لئے گھر خریدنا مہنگا ثابت ہوا ہے۔ محمد سعید احمد نے 1.46 کروڑ روپے میں مکان خریدا، لیکن اب ہندو تنظیموں اور کچھ مقامی افراد کے احتجاج کی وجہ سے خاندان شدید دباؤ میں  مبتلاہے۔ سیاست کی خبر کے مطابق سعید احمد نے بتایا کہ میں نے پائی پائی جوڑی، قرض لیا، بیوی کے زیورات بیچے، پرانے مکان کا حصہ بھی فروخت کیا، تب جاکر یہ مکان خریدا۔ اگر اب یہ مکان واپس کردوں تو اپنے بچوں کو کہاں لے جاؤں؟ وہ اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں اور ان کا بلڈ پریشر بار بار بڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹرس نے مزید چند جانچیں تجویز کی ہیں، لیکن اب تک حالت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

سعید احمد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لئے بڑا مکان خریدنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ ان کے مطابق، جو مکان وہ پہلے رہتے تھے وہ صرف 25 میٹر زمین پر بنایا گیا تھا اور 60-70 سال سے خاندان وہاں رہ رہا تھا، مگر وہ چھوٹا پڑنے لگا تھا۔ یہ مکان نریش کالرا کے خاندان کا تھا، جنہوں نے چند ماہ پہلے مکان بیچنے کا فیصلہ کیا۔ خریداری کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مکان کی رجسٹری سعید احمد کی بیوی افسانہ کے نام کرائی گئی۔ مکان کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہوئی، جس پر 6 لاکھ روپے اسٹامپ اور ایک لاکھ روپے عدالت کی فیس ادا کی گئی۔ پچھلے 3 دن سے علاقہ میں ہنگامہ جاری ہے۔ ہندو تنظیمیں مکان کے مسلمان خریدار کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ حال ہی میں، کچھ شرپسند عناصر نے تھاپر نگر کے گوردوارے کے باہر گوشت پھینک کر ماحول کو مزید خراب کیا۔ پولیس اس معاملے میں ملوث شخص کی تلاش کر رہی ہے اور گوردوارہ کے سکریٹری کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ افسانہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ ہم نے سب کچھ بیچ کر مکان کے لئے رقم جمع کی، مکان مل بھی گیا، لیکن کچھ لوگ بے وجہ ماحول خراب کر رہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سختی سے کارروائی کرے اور ہمیں ہمارا مکان واپس دلائے۔

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.