Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ 5 تا 7 دسمبر

دہلی کا بانسیرا پارک اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ  5 تا 7 دسمبر

پوری دنیا کو اردو سے جوڑنے اور نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ ایک بار پھر 5 تا 7 دسمبر دہلی کے بانسیرا پارک میں اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار ہے۔ اردو زبان و ادب اور ہندوستانی تہذیب و ثقافت کاسب سے بڑا تہوار جو پوری دنیا میں جشنِ ریختہ کے نام سے مشہور ہے ایک بار پھر رنگارنگ پروگراموں، بے شمار رونقوں اور رنگینیوں کے ساتھ اپنے شائٔقین کے روبرو ہونے کو ہے۔اس سال اپنے دسویں شاندار ایڈیشن کے ساتھ، یہ سہ روزہ تقریب ہندوستان اور بیرونِ ملک کے معروف شاعروں، ادیبوں، موسیقاروں اور ثقافت سے وابستہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہی ہے۔ جہاں ناظرین گلوکاری و موسیقی، تھیٹر، داستان گوئی، شعری نشستوں، ادبی گفتگو اور خصوصی ماسٹر کلاسز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

چار مختلف اسٹیجز پر 300 سے زائد فنکار اور 35 سے زیادہ سیشنز کے ساتھ، جشنِ ریختہ 2025 نے بالی ووڈ کے عظیم فنکاروں، رنگارنگ پروگراموں اور رقص ونغمہ سے بھرپور فن پاروں کا ایک حسین گلدستہ ترتیب دیا ہے۔ جہاں مہکتی خوشبو کے سفر میں گلزار کے ساتھ دیویا دتّہ ہوں گی۔ رنگِ موسیقی میں سُکھویندر سنگھ کا روح پرور کنسرٹ ہوگا،ساز اور سماع میں سلیم–سلیمان کی دلنشین موسیقی اور گلوکاری جلوے بکھیرے گی۔دل ابھی بھرا نہیں — پروگرام میں جاوید اختر، شنکر مہادیون اور پرتِبھا سنگھ بگھیل ساحر لدھیانوی کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ ‘رنگ اور نور: اردو شاعروں کے فلمی شاہکار’ کے تحت ہما خلیل کا میوزیکل پروگرام جو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اردو شاعروں کے کلام کو رقص و نغمہ ، ساز وآواز اور رنگ ونور کی برسات میں ہم آمیز کرکے ایک شاہکار کا روپ دیتا ہے۔

اسٹیج کے پروگراموں سے آگے بڑھ کر، یہ تہوار ناظرین کو اپنی تہذیبی قدروں سے جڑنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ایوانِ ذائقہ کے لذیذ پکوان، ریختہ بُکس بازار کی نایاب کتابیں، ریختہ بازار کی دستکاریوں کے نادر نمونے اور ریختہ پویلین — جہاں ٹیکنالوجی اور روایت مل کر اردو کی جمالیاتی دنیا کا حیرت انگیز منظر پیش کرتے ہیں۔

ہما خلیل ٹرسٹی اور کریئیٹو ڈائریکٹرریختہ فاؤنڈیشن کے بقول’جشنِ ریختہ اب ریختہ فاؤنڈیشن کا نہیں رہا، یہ ہر اس شخص کا ہے جو کبھی ایک شعر پڑھ کر مسکرایا ہے۔’ یہ تہوار نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کو ایک ساتھ جوڑنے والا پل ہے جو ہندوستان کی فنکارانہ روایتوں کو بڑی شان سے پیش کرتا ہے۔ یہ صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ زبان، فن اور تہذیبی شناخت کا ایک مکمل تجربہ ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں شاعری موسیقی سے ملتی ہے اور وراثت جدید اظہار کے ساتھ ہم آہنگ نطر آتی ہے۔تین دنوں تک یہاں آنے والے لوگ اردو زبان وادب کی خوبصورتی کے تمام رنگ محسوس کریں گے اور دیکھیں گے کہ مشاعرے، غزلیں، قوالیاں، داستان گوئی، تھئیٹر اور فکر انگیز گفتگو جو بتاتی ہے کہ کس طرح اردو آج بھی دنیا کو متاثر کر رہی ہے۔

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.