Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل- فیصلہ محفوظ

عرضی گزاروں نے 5 سال سے زائد کی حراست، ٹرائل میں تاخیر اور تشدد کے لیے اکسانے کے ثبوت نہ ہونے کی دلیل دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل- فیصلہ محفوظ

دہلی فساد سازش معاملے میں عمر خالد، شرجیل امام اور گلفشاں فاطمہ سمیت دیگر کی ضمانت عرضیوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس اروند کمار اور جسٹن این وی انجریا کی بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 2 ستمبر کو ضمانت خارج کرنے کے حکم کے خلاف سماعت مکمل کر لی۔ عرضی گزاروں نے 5 سال سے زائد کی حراست، ٹرائل میں تاخیر اور تشدد کے لیے اکسانے کے ثبوت نہ ہونے کی دلیل دی ہے۔

دوسری طرف دہلی پولیس نے دہلی فسادات کو تبدیلیٔ حکومت اور معیشت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے بنی ملک گیر ’پین انڈیا‘ سازش قرار دیا۔ عدالت میں اپنی بات رکھتے ہوئے پولیس نے واٹس ایپ گروپ، ڈی پی ایس جی اور جامعہ اویرنس کیمپین ٹیم کا حوالہ دیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تاخیر عرضی گزاروں کی وجہ سے ہوئی ہے، تعاون کرنے پر ٹرائل 2 سال میں مکمل ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کی سماعت میں شرجیل امام نے کہا تھا کہ وہ کوئی دہشت گرد نہیں ہیں۔ شرجیل امام نے بغیر کسی مکمل سماعت یا سزا کے بغیر خطرناک تعلیم یافتہ دہشت گرد قرار دیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ عمر خالد نے کہا تھا کہ جب فساد ہوئے تھے تو وہ دہلی میں ہی نہیں تھے۔عدالت میں شرجیل امام کی جانب سے پیش ہوئے وکیل سدھارتھ دوے نے کہا کہ ’’میں کہنا چاہوں گا کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیسا کہ پولیس نے میرے بارے میں کہا ہے۔ میں کوئی ملک مخالف نہیں ہوں، جیسا ریاست کی جانب سے کہا گیا ہے۔ میں پیدائشی طور پر اس ملک کا شہری ہوں۔ اب تک مجھے کسی بھی جرم کے لیے قصوروار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔

جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریہ کی بنچ کے سامنے دلیل پیش کرتے ہوئے وکیل سدھارتھ دوے نے کہا کہ ’’شرجیل امام کو فساد سے کچھ روز قبل ہی 28 جنوری 2020 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ایسے میں تقریروں کی بنیاد پر فسادات کے متعلق کسی بھی طرح کی مجرمانہ سازش کا الزام عائد نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے خلاف مارچ 2020 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.