Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی میں آنکھوں میں خارش سے لوگ پریشان

کئی علاقے زہریلے اسموگ کی موٹی تہہ میں قید رہے جس سے حد بصارت کافی کم رہی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
دہلی میں آنکھوں میں خارش سے لوگ  پریشان

قومی راجدھانی دہلی میں آج بھی آلودگی شدید زمرے میں رہی ہے۔ ہفتہ کی صبح اسموگ اور ہلکے کہرے کے درمیان شروع ہوئی جب آسمان پر اسموگ کی چادر چھائی ہوئی تھی۔ کئی علاقے زہریلے اسموگ کی موٹی تہہ میں قید رہے جس کی وجہ سے حد بصارت کافی کم رہی۔ اس دوران لوگ ماسک پہنے نظرآئے جبکہ سانس کے مریضوں کو بڑی  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فی الوقت دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) 400 سے تجاوز کر گیا ہے جو ہوا کے سنگین زمرے کو ظاہر کرتا ہے۔

ایمس کے علاقے میں ہفتہ کی صبح حد بصارت کافی کم رہی۔ اسموگ کی موٹی تہہ کی وجہ سے لوگوں کو صحت سے متعلق مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ آنند وہار میں بھی یہی صورتحال رہی۔ علاقے کے ارد گرد اے کیو آئی 434 درج کیا گیا ہے،جسے سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق سینگین زمرے میں رکھا جاتا ہے۔

زہریلے اسموگ کی موٹی چادر نے آئی ٹی او علاقے کو اپنی زد میں لے لیا۔ علاقے کے ارد گرد اے کیو آئی 417 درج کیا گیا ہے جو سی پی سی بی کے مطابق سنگین زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح اکشردھام علاقے کے ارد گرد اے کیو آئی 419  ریکارڈ کیا گیا ہے جسے سی پی سی بی کے مطابق سنگین زمرے میں رکھا گیا ہے۔ پارلیمنٹ اسٹریٹ علاقے میں بھی حد بصارت کم رہی۔ اس علاقے کے آس پاس اے کیو آئی 356 درج کیا گیا ہے جو سی پی سی بی کے مطابق انتہائی ناقص زمرے میں آتا ہے۔

اس سنگین مسئلے کو دیکھتے ہوئے قومی راجدھانی خطہ اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کا معیار طے کرنے سے متعلق ادارہ ’سی اے کیو ایم‘ نے گاڑیوں سے ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی سرکردہ ماہرین تعلیم، ماہرین صحت، آٹو موٹیو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور دیگر فیلڈ ماہرین کو متحد کرتی ہے جو گاڑی سے علاقے میں اخراج کم کرنے کے لیے مضبوط اور کثیر جہتی روڈ میپ کی سفارش کرے گی۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.