Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی میٹرو کے تین نئے کوریڈور منظور

16 کلو میٹر طویل اس منصوبے پر 12 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور نیٹ ورک 400 کلو میٹر سے آگے بڑھے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
ایم سی ڈی ضمنی انتخابات کے پیش نظر ڈی ایم آر سی کا اہم اعلان

دہلی میٹرو کے فیز 5اے کے تحت تین نئے کوریڈورز کومودی حکومت کی کابینہ نے بدھ کے روز منظوری دے دی۔ اس مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد دہلی میٹرو کے نیٹ ورک میں مزید 16.076 کلو میٹر کا اضافہ ہوگا اور مجموعی لمبائی 400 کلو میٹر سے تجاوز کر جائے گی۔ اس پورے منصوبے پر تقریباً 12015 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اسے تین سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ فیز 5اے کے تحت 13 نئے میٹرو اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، جن میں 10 زیر زمین اور 3 بلند سطح پر قائم ہوں گے۔ ان نئے کوریڈورز کے ذریعے قومی راجدھانی میں سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنانے اور مختلف علاقوں کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرنے کا مقصد ہے۔

پہلا کوریڈور رام کرشن آشرم مارگ سے اندرا پرستھ تک تعمیر کیا جائے گا، جس کی لمبائی تقریباً 9.913 کلو میٹر ہوگی اور اس پر 9570 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ یہ راستہ کناٹ پلیس کے علاقے سے گزرتا ہوا شیواجی اسٹیڈیم، مرکزی سیکریٹریٹ، کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ اور بھارت منڈپم جیسے اہم مقامات کو جوڑے گا۔ اس کوریڈور سے روزانہ تقریباً ساٹھ ہزار سرکاری ملازمین اور دو لاکھ کے قریب زائرین کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

دوسرا کوریڈور ایئروسٹی سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل ایک تک ہوگا، جس کی لمبائی 2.263 کلو میٹر اور لاگت 1419.6 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ اس سے ہوائی مسافروں کو ایئروسٹی اور ٹرمینل ایک کے درمیان براہ راست میٹرو رابطہ میسر آئے گا، جبکہ ٹرمینل تین پہلے ہی میٹرو سے منسلک ہے۔

تیسرا کوریڈور تغلق آباد سے کالندی کنج تک تعمیر ہوگا، جس کی لمبائی 3.9 کلو میٹر اور لاگت 1024.8 کروڑ روپے ہوگی۔ اس سے مجینٹا اور وائلٹ لائن آپس میں جڑ جائیں گی اور نوئیڈا، فرید آباد اور گروگرام جانے والے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی۔

فی الحال دہلی اور این سی آر میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے تحت تقریباً 395 کلو میٹر طویل 12 میٹرو لائنیں چل رہی ہیں، جن میں 289 اسٹیشن شامل ہیں۔ اس نئی منظوری کے بعد دہلی میٹرو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے بڑے میٹرو نیٹ ورکس میں اپنی جگہ مزید مضبوط کرے گی۔

Recent News

اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

August 5, 2026
مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.