Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

نئے سال کے پیش نظر دہلی پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری

31 دسمبر شام 7 بجے سے کناٹ پلیس میں گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
نئے سال کے پیش نظر دہلی پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری

نئے سال کے موقع پر راجدھانی میں بڑھتی ہوئی بھیڑ اور جشن کے پیش نظر دہلی پولیس اور ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری کے تحت 31 دسمبر کو شام 7 بجے سے کناٹ پلیس میں عام گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ صرف درست اور منظور شدہ پاس رکھنے والی گاڑیوں کو محدود علاقوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نئے سال کے جشن کے دوران ٹریفک کو منظم رکھنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق نئے سال کا جشن ختم ہونے تک ٹریفک میں تبدیلیاں اور خصوصی پارکنگ انتظامات نافذ رہیں گے۔ کناٹ پلیس کی طرف جانے والی گاڑیوں کو منڈی ہاؤس، بنگالی مارکیٹ، رنجیت سنگھ فلائی اوور، منٹو روڈ اور پٹیل چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گول ڈاک خانہ، کالی باڑی مارگ، پنتھ مارگ، کوپرنیکس مارگ، منٹو روڈ اور ونڈسر پلیس پر محدود پارکنگ پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر دستیاب ہوگی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئے سال کی رات انڈیا گیٹ کے اطراف پیدل آنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر وہاں بھی خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر کیو پوائنٹ، متھرا روڈ-پرانا قلعہ، متھرا روڈ-شیر شاہ روڈ، ذاکر حسین مارگ، رفیع مارگ اور پندارا روڈ سے ٹریفک کو موڑا جا سکتا ہے۔ کئی گول چکروں پر بھی وقتی ڈائیورژن نافذ کیے جا سکتے ہیں۔ سڑک کنارے پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور غیر مجاز طور پر کھڑی گاڑیوں کو کرین کے ذریعے ہٹا کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نئی دہلی ر جانے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے آر ایم ایل اسپتال روڈ، مندر مارگ، رانی جھانسی روڈ اور ونڈسر پلیس جیسے متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ عوامی نقل و حمل، بالخصوص میٹرو، کا استعمال کریں اور شراب پی کر گاڑی چلانے سے مکمل پرہیز کریں۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.