Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

صبح – صبح زلزلہ نے دہلی کو دہلایا

ریکٹر اسکیل پر 2.8 کی شدت ریکارڈ ۔ لوگ گھروں سے نکل کر میدان میں جمع ہو گئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
صبح – صبح زلزلہ نے دہلی کو دہلایا

نئی دہلی : دہلی میں پیر کی صبح ریکٹر اسکیل پر 2.8 کی شدت کا ہلکا زلزلہ آیا، جس سے قومی راجدھانی کے متعدد علاقوں میں کچھ دیر کے لیے جھٹکے محسوس ہوئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ صبح تقریباً 8:44 بجے آیا۔ جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں سے نکل کر میدان میں جمع ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز شمالی دہلی میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حالانکہ اس واقعے نے ایک بار پھر دہلی کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے زلزلے کی سرگرمیوں کے تئیں اس کی حساسیت کو اجاگر کیا۔ اس دوران این سی ایس نے ایک سرکاری بیان میں زلزلہ کی واردات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی شدت 2.8، تاریخ 19 جنوری 2026 وقت 08:44 بجے صبح،عرض بلد 28.86 این، طول البلد 77.06 ای، گہرائی 5 کلومیٹر، مقام شمالی دہلی۔

دہلی اور آس پاس کا قومی راجدھانی علاقہ (این سی آر) کئی فعال فالٹ لائنوں کے قریب واقع ہے جو ارضیاتی دراڑیں ہیں جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں اور کھسکتی ہیں۔ یہ فالٹ لائنیں اس خطے کو بار بار کم سے درمیانی شدت کے زلزلوں کے لیے حساس بناتی ہیں۔ ماہرین طویل عرصے سے خبردار کرتے رہے ہیں کہ ہلکے جھٹکوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ گنجان آباد ی والی راجدھانی کو درپیش زلزلے کے خطرات کی یاد دلاتے ہیں۔

Recent News

اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

August 5, 2026
مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.